اتوار کو ہندوستان میں شوال کاچاند نظر آیا اسی کے ساتھ آج ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت پورے بر صغیر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک جیسے عمان، اردن، شام کے علاوہ مصر، ایران، انڈونیشیا اور برونائی میں بھی آج ہی کے دن عید الفطر کا جشن منایا جا رہا ہے۔ جب کہ سعودی عرب، یو اے ای، قطر، کویت، بحرین، یمن، فلسطین اور افغانستان میں کل بروز اتوار عید الفطر منائی گئی۔

عید کے موقعے پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور گاؤں میں عید الفطر کی نماز ادا کی جا رہی ہے۔ ملک کے الگ الگ حصوں میں مختلف اوقات میں نماز دوگانہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ زیادہ تر مساجد اور عیدگاؤں میں صبح 7 بجے سے 10 بجے کے درمیان نماز ادا کی گئی۔ شاہی جامع مسجد دہلی میں عید الفطر کی نماز صبح 6:45 بجے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ادا کی گئی آج ملک بھر میں مسلم کمیونٹی پورے جوش وخروش اور احتشام کے ساتھ عید منا رہی ہے۔

عض مقامات پر حکومت کی سخت پابندیوں اور اعلانات کے باوجود مسلمانوں میں کوئی خوف وہراس نظر نہیں آیا ،انیوں نے سرکار کی عائد کردہ پابندیوں کا پورا احترام کیا ،عیدگاہیں بھری نظر آئیں واضح رہے کہ ںسعودی عرب میں عید کی تقریبات اتوار کو اس وقت شروع ہوئیں جب خلیجی ملک میں سب سے پہلے چاند نظر آیا۔ اس بار رمضان کا مہینہ 2 مارچ کو شروع ہوا تھا ۔ واضح رہے کہ عید الفطر مسلمانوں کے مقدس ترین تہواروں میں سے ایک ہے۔ کشمیر سے کنیا کماری تک جوش وخروش کے ساتھ عید منائی جارہی ہے دہلی کی جامع مسجد میں عید کے موقع پر لوگوں نے نماز ادا کی نمازیوں میں میں زبردست جوش نظر آیا۔اوکھلہ کی مسجد اشاعت اسلام میں پچاس ہزار سے زائد فرزندان توحید سر بسجودہوئے اس میں نوئیڈا کے مسلمان بھی بڑی تعداد میں تھے ـ
رامپور مردماداباد اور یرجگہ سے عید احترام وعقیدت کے ساتھ منائے جانے کی اطلاعات ہیں سہارنپور کے امبالہ روڈ پر واقع عید گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند عید کی نماز ادا کرنے کے لیے پہنچے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود بھی نماز ادا کرنے عیدگاہ پہنچے۔ عیدگاہ میں جب جگہ ختم ہو گئی تو باقی نمازیوں کو دوسری مساجد میں بھیج دیا گیا۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عیدگاہ میں موجود تھے۔

اس موقع پر فرزندان توحید ملک و قوم سمیت پوری امت مسلمہ کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔ گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کے گلے ملے۔ فی الوقت ایک دوسرے کے گھر جا جا کر سوئیاں، شیر خُرمے، کھیر، گوشت اور بریانی سمیت دیگر پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کا دور جاری ہے۔