دہلی کے شاہین باغ علاقے میں جوتوں کے ایک شوروم میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی۔ دہلی فائر سروس کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ اہلکار نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع صبح 11:17 پر ملی۔
آگ بجھانے میں مصروف 11 گاڑیاں فائر آفیشل نے بتایا کہ ’11 فائر ٹینڈرز کو فوری طور پر موقع پر پہنچایا گیا اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں’۔ اہلکار نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے باعث علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ تفصیل بعد میں