اردو
हिन्दी
دسمبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جامعہ ہمدرد میں چوتھا حکیم عبد الحمید میموریل لیکچر کا انعقاد

17 گھنٹے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جامعہ ہمدرد حکیم عبد الحمید میموریل لیکچر
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:جامعہ ہمدرد کے سینٹر آف ایکسیلینس اِن یونانی میڈیسن میں سپورٹ سوسائٹی (2S) کے زیرِ اہتمام چوتھا حکیم عبد الحمید میموریل لیکچر منعقد ہوا۔ اس علمی نشست کا موضوع “یونانی فارمیسی میں اصلاحات کے حوالے سے حکیم عبد الحمید کی علمی خدمات” رکھا گیا، جس میں یونانی طب کے ماضی، حال اور مستقبل پر بصیرت افروز گفتگو کی گئی۔تقریب کی صدارت پروفیسر سید حسنین اختر، صدرِ شعبہ عربی، یونیورسٹی آف دہلی نے کی، جبکہ سابق چیف سیکریٹری حکومتِ ناگالینڈ ڈاکٹر جان عالم، ، مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ مہمانانِ اعزازی میں پروفیسر انور حسین خان (ڈین، اسکول آف یونانی میڈیسن اینڈ ریسرچ)، پروفیسر سعید احمد (ڈائریکٹر، سینٹر آف ایکسیلینس اِن یونانی میڈیسن)، پروفیسرعبدالودودصدیقی اور ڈاکٹر شکیل احمد شامل تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد معزز مہمانوں کی گلدستوں کے ساتھ پذیرائی کی گئی۔
مرکزی لیکچر حکیم فخرِ عالم، ریسرچ آفیسر (یونانی)، آر آر آئی یو ایم علی گڑھ نے پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے حکیم عبد الحمید کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ یونانی دواسازی کے میدان میں ان کی علمی خدمات غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں، جن کا اثر صرف ہندوستان تک محدود نہیں بلکہ پورے برصغیر میں محسوس کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس تصور کو مدلل انداز میں پیش کیا کہ ادویہ کی تیاری میں قدیم اور جدید طریقۂ کار کا معتدل امتزاج اختیار کیا جانا چاہیے تاکہ قدیم روایت کی خوبیوں سے استفادہ اور جدید تقاضوں کی خامیوں سے اجتناب ممکن ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکیم عبد الحمید نے عملی مثالوں کے ذریعے یونانی دوا سازی میں اصلاح و بہتری کے لیے جو قیمتی علمی سرمایہ چھوڑا ہے، اس ضمن میں انہوں نے معیار بندی، ادویہ کے افعال میں یکسانیت، اشکالِ ادویہ میں اصلاح و ترمیم اور محفوظ مدتِ استعمال (Shelf Life) کے تعین جیسے اہم چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی اور صنعتی دواسازی میں تحقیق کو نظرانداز کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
آپ نے حکیم عبد الحمید کی علمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ قرابادین مجیدی، قرابادین ہمدرد، این ایف یو ایم پارٹ 5، ہمدرد فارماکوپیا اور ہمدرد فارماکوپیا آف ایسٹرن میڈیسن جیسی تصانیف محض روایتی قرابادین نہیں بلکہ جدید یونانی دواسازی کی فکری بنیادیں فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ان کتب کا مطالعہ وہ توجہ حاصل نہ کر سکا جس کی وہ مستحق تھیں، اس موقع پر مہمانانِ اعزازی پروفیسر انور حسین خان، پروفیسر عبدالودود،ڈاکٹر شکیل احمد اور پروفیسر سعیداحمدنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکیم عبد الحمید کی علمی خدمات اور ان کے اصلاحی وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر جان عالم، آئی اے ایس نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوتھے حکیم عبد الحمید میموریل لیکچر میں شرکت ان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔ انہوں نے سپورٹ سوسائٹی (2S)، جامعہ ہمدرد، اسکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ اور سینٹر آف ایکسیلینس اِن یونانی میڈیسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکیم عبد الحمید کی اصلاحی خدمات ہماری طبی وراثت اور جدید تحقیق کے حسین امتزاج کی درخشاں مثال ہیں،
صدرِ مجلس پروفیسر سید حسنین اختر نے اپنے صدارتی خطاب میں حکیم عبد الحمید کے وژن اور مشن پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے ان کی علمی بصیرت، فکری اعتدال اور سماجی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
پروگرام کے اختتام پر تعلیمی و پیشہ ورانہ میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے باصلاحیت نوجوان طلبہ ڈاکٹر سعد ارشد صدیقی، مس مبشرہ عرفان، مس زارہ مجید، مسٹر محمد تارض، مسٹر نادر صبا، مسٹر محمد عقیب اور مسٹر سید زید منیر کو مہمانِ خصوصی کے ہاتھوں اخلاق حسین ینگ ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایوارڈ یافتگان کی محنت، لگن اور مستقبل کی روشن امیدوں کو سراہا گیات۔ بعد ازاں اظہارِ تشکر، کے سپورٹ سوسائٹی کے بانی جنرل سکریٹری حکیم اجمل اخلاق نے دیئے جبکہ استقبالیہ کلمات پروگرام کے آرکنائزنگ چیئرمین سید منیر عظمت نے پیش کیا سپورٹ سوسائٹی کاتعارف اور سالانہ رپورٹ ڈاکٹر عبداللہ نے پیش کیا

پروگرام میں بڑیی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ پروفیسر زینت اقبال ،پروفیسر خورشید احمدانصاری ،پروفیسر منہاج احمد، ڈاکٹر عظمی بانو، ڈاکٹر مصباح الدین اظہر، ڈاکٹر فرحان احمد علوی پروگرام کے روح رواں ڈاکٹر محمد خالداسسٹنٹڈرگس کنٹرولرولائسنسنگاتھاریٹی حکومت دہلی ،ڈاکٹر سعدیہ زاہد ،ڈاکٹرانصار احمد ڈاکڑرجنیش ،محمد جلیس ،ڈاکٹر عرفان احمد ڈاکٹر فرقان احمد ڈاکٹر مجید احمد ڈاکٹر عزیربقائی نے شرکت کی، واضح رہے پروگرم کے کنوینر ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی تھے
صدرِ مجلس اور مہمانِ خصوصی کے اختتامی کلمات، قومی ترانہ اور شرکاء کے لیے ہائی ٹی کے اہتمام کے ساتھ یہ علمی و فکری نشست اختتام پذیر ہوئی۔

ٹیگ: Academic ConferenceEducation EventJamia hamdardMemorial Lecture

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Asim Munir Pakistan Crisis
خبریں

عاصم منیر کے اگے کنواں پیچے کھائی، پاکستان میں بغاوت کے حالات!

18 دسمبر
Uttarakhand Governor UCC Bill
خبریں

اتراکھنڈ کے گورنر نے یوسی سی اور دھرم پریورتن مخالف بل لوٹائے، وجہ سامنے آئی

18 دسمبر
Nitish Kumar Hijab Controversy
خبریں

غیر ارادی عمل ،سنگین مضمرات

17 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
Asim Munir Pakistan Crisis

عاصم منیر کے اگے کنواں پیچے کھائی، پاکستان میں بغاوت کے حالات!

Uttarakhand Governor UCC Bill

اتراکھنڈ کے گورنر نے یوسی سی اور دھرم پریورتن مخالف بل لوٹائے، وجہ سامنے آئی

Nitish Kumar Hijab Controversy

غیر ارادی عمل ،سنگین مضمرات

بہار حجاب تنازعہ متاثرہ خاتون

بہار کا حجاب تنازع: متاثرہ خاتون کا نوکری سے انکار، شدید ذہنی دباؤ کا شکار

Asim Munir Pakistan Crisis

عاصم منیر کے اگے کنواں پیچے کھائی، پاکستان میں بغاوت کے حالات!

دسمبر 18, 2025
Uttarakhand Governor UCC Bill

اتراکھنڈ کے گورنر نے یوسی سی اور دھرم پریورتن مخالف بل لوٹائے، وجہ سامنے آئی

دسمبر 18, 2025
Nitish Kumar Hijab Controversy

غیر ارادی عمل ،سنگین مضمرات

دسمبر 17, 2025
بہار حجاب تنازعہ متاثرہ خاتون

بہار کا حجاب تنازع: متاثرہ خاتون کا نوکری سے انکار، شدید ذہنی دباؤ کا شکار

دسمبر 17, 2025

حالیہ خبریں

Asim Munir Pakistan Crisis

عاصم منیر کے اگے کنواں پیچے کھائی، پاکستان میں بغاوت کے حالات!

دسمبر 18, 2025
Uttarakhand Governor UCC Bill

اتراکھنڈ کے گورنر نے یوسی سی اور دھرم پریورتن مخالف بل لوٹائے، وجہ سامنے آئی

دسمبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN