اردو
हिन्दी
فروری 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آغاز رسالت سے استحکام ملت اور تکمیل دین تک

6 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
اہلِ کتاب اور ہندو مفکرین کی تحریروں میں سیرت محمد ﷺ Seerat of Prophet Muhammad mentioned by Ahle Kitab and Hindu thinkers
64
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مولانا ذکی نور عظیم ندوی

ربیع الاول ہجری سال کا تیسرا مہینہ ہے، یہ محض ایک تقویمی حقیقت نہیں بلکہ تاریخِ انسانیت کی متعددعظیم ساعتوں کا امین ہے، وہ مہینہ جس کے دامن کو عظمت و احترام کےمتنوع و عظیم لمحوں نےہمیشہ کیلئےیادگار اور ناقابل فراموش بنا دیا، تاریخ کے اوراق نے عظیم کرداروں اور ناقابل انکار عظمتوں سے نکھارا اور محفوظ کیا، جس کی صبح و شام کو مختلف و متنوع اسلامی حقائق نے سدا کے لیے روشن کر دیا۔ اس ماہ کے ساتھ وہ مقدس لمحات، واقعات اور کردار جڑے ہیں جنہوں نے کائنات کی تسخیرکے راستے دکھائے، ملت کے عروج کی داستانیں لکھیں، امت کے استحکام کی بنیادیں متعین کیں اور دین کی تکمیل تک کا سفر مکمل کرتے ہوئے امت کو منزل مقصود پر پہنچادیا۔
عام طور پر ربیع الاول کا سب سے بڑا اعزاز یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس میں وہ مبارک صبح نمودار ہوئی جب عام الفیل 571ء کو پیر کے دن نبی اکرم ﷺ کی ولادت ہوئی۔ جن کی تعلیمات کے ذریعہ مکہ کی فضاؤں کا منور ہونا، کعبہ کی وادیوں کا جگمگا اٹھنا، اور خود تاریخ کا اپنی رُت بدل کر کعبہ کے حقیقی کردار کو عیاں کرنا مقدر کیا گیا تھا، جن کی کاوشوں سے ایوانِ کسریٰ کا منہدم ہونا، پرانے آتش کدوں کا سرد ہونا اور کفر و ضلالت کی بنیادوں کا لرزنا یقینی بنا دیا گیا۔ زمین و آسمان بھی شاداں و فرحاں تھےکہ ہدایت کا سورج اب دنیا میںطلوع ہوچکا اور زندگی کی شاہراہ چہار طرفہ تاریکیوں کو مٹاکر پوری طرح واضح اور عیاں ہوگئی ۔
لیکن ماہ ربیع الاول کا یہی ایک امتیاز نہیں ، بلکہ ہجرتِ مدینہ بھی اسی ماہ کی برکتوں میں ہے۔جب آپ ﷺ نےمکہ کی تنگ و تاریک فضاؤں کو چھوڑ کر مدینہ میں قدم رکھا۔ ہاں وہی 12 ربیع الاول جس کو ہجرت کے حوالے سے لوگ کم، اور تاریخ پیدائش ووفات کے نام سے ہی جانتے و مانتے اور اب تو ایک بڑی تعداد میں مناتے بھی ہیں۔ حالانکہ 12 ربیع الاول کو یوم ولادت ہونا متعین نہیں اور دوسری تاریخیں زیادہ راجح وقرین قیاس، جبکہ12ربیع الاول کو ہجرت کر کے مدینہ پہنچنا، اس کی حسین وادیوں کو منور کرنا، اور پھرسلسلہ رسالت کی کڑیوں کو لپیٹ کر اور نزول وحی کے مرحلہ کی تکمیل کے بعد خود نبی اکرم ﷺ کا اپنے مالک حقیقی سے جا ملنا یقینی اور قطعی ہے۔
ہجرت دراصل تاریخِ اسلام کا وہ ٹرننگ پوائنٹ ہے جس نے دینِ مبین کو نئی جہت عطا کی۔ یہ صرف ایک مقام سے دوسرے مقام کی نقل مکانی نہ تھی بلکہ تجدیدِ حیات کا اعلان تھی، جہاں مکہ کی سنگلاخ زمین پر دبے، کچلے اور مظلوم لیکن مخلص و فرمانبردار نفوس قدسیہ کو مدینہ کی نرم فضاؤں میں تازہ ہوا میسر ہوئی۔اس نے بکھرے ہوئے افراد کو جوڑ کر ایک لڑی میں پرودیا، انہیں ایک باقاعدہ قوت میں ڈھال دیا، یہی وہ لمحہ تھا جس میں تشکیلِ امت کی بنیاد رکھی گئی۔ اس کے نتیجے میں دین کو نہ صرف آزادی نصیب ہوئی بلکہ اس کے پاؤں جمتے گئے، اور یوں ہجرت کا یہ سفر استحکامِ دین کا ذریعہ بنا۔
مدینہ کی گلیوں میں جب برابری اور عدل کی صدا گونجی تو وہاں ایک ایسا سماج وجود میں آیا جو ہر طرح کے ظلم و تفاوت کو مٹا کر ایک نئے انقلابِ معاشرہ کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔ اور پھر یہیں سے حق کا پیغام قافلوں کی صورت میں دُور دُور تک پھیلنے لگا، جس نے دلوں کو مسخر اور نگاہوں کو خیرہ کر دیا؛ یوں ہجرت مدینہ کے آغوش سے ایک عظیم تر اشاعتِ حق کا سفر پوری انسانیت تک جا پہنچا۔ اور تکمیل دین کی سواری اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گئی۔
اسی ربیع الاول کی برکتوں میںآپسی ہمدردی اور تعلق باہمی کا وہ تاریخی کردار اور عظیم اقدام بھی دنیا میں عملی شکل میںظہور پذیر ہوا جسے "مواخات” کہا جاتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے مہاجرین اور انصار کو اخوت کے رشتے میں پرو کر ایک ایسا مثالی معاشرہ تشکیل دیا جو فقط زبانی وعدے نہیں، بلکہ ایثار، قربانی، ہمدردی اور محبت کی زندہ مثال تھی، جس نے امت کو جوڑ کر دکھا دیا۔ انصار نے اپنے مہاجر بھائیوں کو نہ صرف مال و دولت، بلکہ دل میں بھی حصہ دیا۔ یہ اخوت ہی تھی جس نے مدینہ میں عدل، برابری، امن، اور معاشرتی توازن کی فضا پیدا کی، اور اسلام کو زندہ، چلتا پھرتا، جیتا جاگتا نظام بنا دیا۔
وہ لمحہ بھی ربیع الاول ہی کی گھڑیوں میں آیا جب مدینہ کے قریب وادی قبا کی خاک نے آپ ﷺکے قدموں کو چوما اور پھر وہ شرف پایا کہ وہاںتقویٰ کی بنیاد پر سب سے پہلی مسجد کی بنیاد رکھی جو اسلامی عبادت گاہوں کی اولین کڑی، ایمان کی پہلی اینٹ ، اور اخوت کا پہلا مرکز بنی۔ جس پر امت کی اجتماعی عبادت کا محل کھڑا ہوا اوراس کی فضاؤں سے آج بھی یہ پیغامجاری ہے کہ دین کی بنیاد تقویٰ ہے، نہ کہ نمود و نمائش۔
قبا کے بعد اسی مہینے کی اٹھارہ تاریخ کو رسول اللہ ﷺ نے مدینہ میں مسجد نبوی کی بنیاد رکھی۔ یہ صرف مسجد نہیں،بلکہ انسانیت کی سب سے عظیم درسگاہ ، عدل و مساوات، علم و حکمت، مشاورت و قیادت اور سیاست و معاشرت کا مرکز بھی تھی، جہاں غلام و آقا، عرب و عجم، امیر و غریب سب ایک صف میں شانہ بشانہ بیٹھتے، اور امت کے اجتماعی معاملات پر غور و خوض کیا جاتا۔ یہی وہ جگہ تھی جہاں سے قرآن کے فیض کے چشمے پھوٹے، خلفائے راشدین کی حکمتوں کو جلا ملی، اور اسلامی تہذیب نے اپنی اصل رنگت پائی۔ مسجد نبوی دراصل ایک ایسی دانش گاہ اور تربیت گاہ تھی جس نے صحابہ کرام کو دنیا کا سب سے عظیم قافلہ بنا دیا۔ جہاں سے مساوات و عدل کا پیغام عام ہوااور ایک ایسی نسل تیار ہوئی جو دنیا کی قیادت پر مامور ہوئی۔
ربیع الاول کے اوراق ہمیں متعدد روشن منظر بھی دکھاتے ہیں، جن میں پانچ ہجری میں اسی مہینے کی پچیس تاریخ کو غزوہ دومۃ الجندل کاوقوع بھی ہے۔ یہ غزوہ اس بات کی علامت تھا کہ کبھی کبھی تلوار کے بغیر بھی فتح حاصل ہوتی ہے۔ حکمت اور امن کی قوت نے دشمن کے دلوں کو مسخر کیا اورایک اور پہلو سے اسلام کی عظمت ظاہر ہوئی۔
لیکن اسی مہینے اہلِ ایمان کے لیے قیامت صغریٰ بھی پیش آیا، جب بارہ ربیع الاول، پیر کورسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی۔اور وہ زبان خاموش ہوگئی جس نے انسانیت کو توحید کا پیغام دیا تھا، وہ چشمِ رحمت اوجھل ہوگئی جس نے امت پر رحمت کی بارش کی تھی۔ مدینہ کی گلیاں غم سے ساکت ہوگئیں اور صحابہ کرام پر ایسی کیفیت طاری ہوئی کہ زمین تنگ لگنے لگی۔ مگر اسی دکھ کے لمحے نے امت کو قیادت کا سبق دیا۔اوراسی دن حضرت ابوبکر صدیقؓ کو خلیفہ منتخب کیا گیا۔ بیعتِ خلافت کا یہ منظر امت کے استحکام اور اجتماعیت کی ضمانت بن گیا۔ صدیق اکبرؓ نے اپنے عزم و حوصلے سے امت کو یہ باور کرایا کہ رسول اللہ ﷺ کی وفات دین کا خاتمہ نہیں بلکہ دین کی منزلِ نو کا آغاز ہے۔ خلافتِ راشدہ کا پہلا باب اسی مہینے میں کھلاجس نے امت کو قیامت تک قیادت و رہنمائی کی راہ دکھا دی۔
یوں ربیع الاول کا ہر لمحہ رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور امت کی بیداری کا شاہد ہے۔ یہ مہینہ ہمیں بتاتا ہے کہ مصطفیٰ ﷺ کی آمد محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے، جو ہماری رگوں میں ایمان کی حرارت بن کر دوڑتی ہے۔ یہ مہینہ ہمیں مدینہ کی اخوت، مسجد قباء کی تقویٰ پر مبنی بنیاد، مسجد نبوی کے عالمی کردار، مواخات کی عظمت اور اس کی تاثیر، غزوات کی حکمت اور خلافتِ صدیق اکبرؓ کی قیادت کی یاد دلاتا ہے۔
ربیع الاول دراصل امت کو یہ پیغام دیتا ہے کہ محمد ﷺ کی سنت ہی اصل زندگی ، آپ کی اطاعت ہی اصل کامیابی ہےاور کسی قسم کا جشن نہیں بلکہ آپ کا مشن ہماری ذمہ داری ہے۔ یہ مہینہ ہمیں عشقِ رسول ﷺ کے ساتھ ساتھ عمل کی دعوت دیتا ہے۔ یہ سکھاتا ہے کہ ہم اپنے دلوں کو مصطفیٰ ﷺ کی محبت سے منور کریں اور اپنی زندگیاں اس چراغ کی روشنی میں بسر کریں جو مکہ کی وادی میں روشن ہوا اور جس کی کرنیں آج بھی کائنات کو منور کیے ہوئے ہیں۔ ربیع الاول امت کو اطاعت و فرمانبرداری، بیداری، وفاداری، محبت، قربانی اور قیادت کے سبق سناتا ہے۔
zakinoorazeem@gmail.com

ٹیگ: Eid milad un NabiEid Milad-un-Nabinews todayprophethood

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Emotional Politics Political Trap Analysis
مضامین

جذبات کی سیاست یا سیاسی جال: کیا ہم اپنی ہی شکست کی تحریر لکھ رہے ہیں؟

16 فروری
Power Decline Political Narrative
مضامین

اقتدار کا ڈھلتا سورج اور ٹوٹتا ہوا بیانیہ!

07 فروری
Muslims Shudra Category Campaign
مضامین

شودروں کے زمرے میں، مسلمانوں کو ڈالنے کی مہم،

02 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammad Deepak Statement Controversy

دیپک نے کہا مجھے خود کو "محمد دیپک” کہنے کا کوئی افسوس نہیں ہے

فروری 15, 2026
UGC Directive Sangh Programs Participation

تعلیمی ادارے سنگھ سے منسلک تنظیموں کے پروگرام میں شریک ہوں: یو جی سی کی ‘ہدایت’

فروری 15, 2026
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

Gujarat Marriage Law Sanatan Statement

نشانے پر مسلمان؟ گجرات: ‘سناتن دھرم کی رکشا کے لیے شادی کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی،

Trump 200% Tariff India Pakistan Claim

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

Bangladesh Tension BNP India Allegation

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

فروری 21, 2026
Gujarat Marriage Law Sanatan Statement

نشانے پر مسلمان؟ گجرات: ‘سناتن دھرم کی رکشا کے لیے شادی کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی،

فروری 21, 2026
Trump 200% Tariff India Pakistan Claim

ٹرمپ کا نیا شگوفہ: دوسو فیصد ٹیرف کی دھمکی دی اور ہند پاک جنگ رکوادی

فروری 20, 2026
Bangladesh Tension BNP India Allegation

بنگلہ دیش میں پھر ٹکراؤ کے اثار؟:”طلباء لیڈر نے کہا بی این پی نے چناؤ جیتنے کے لیے بھارت سے سانٹھ گانٹھ کی”

فروری 20, 2026

حالیہ خبریں

Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

فروری 21, 2026
Gujarat Marriage Law Sanatan Statement

نشانے پر مسلمان؟ گجرات: ‘سناتن دھرم کی رکشا کے لیے شادی کے قوانین میں تبدیلی کی جائے گی،

فروری 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN