نئی دہلی:
مالی سال 2022-23 یکم اپریل یعنی آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ کئی اصول بھی بدل جائیں گے۔ ان کا اثر ہماری آمدنی، اخراجات اور سرمایہ کاری پر پڑے گا۔ آئیے جانتے ہیں ان بڑی تبدیلیوں کے بارے میں جو آپ کی جیب کو متاثر کریں گی۔
1- پراویڈنٹ فنڈ (PF): جن ملازمین نے PF اکاؤنٹ میں 2.5 لاکھ روپے سے زیادہ جمع کرائے ہیں انہیں سود پر انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ٹیکس کے حساب کتاب کے لیے رقم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک میں چھوٹ والا لین دین، اور دوسرے میں 2.5 لاکھ روپے سے زیادہ کا تعاون رہے گا جو قابل ٹیکس ہوگا۔ سرکاری ملازمین کے لیے یہ حد 5 لاکھ روپے ہوگی۔
2- سستا گھر: اگر آپ نے پہلی بار سستا گھر خریدا ہے، تو ادا شدہ سود پر سیکشن 80EEA کے تحت 1.5 لاکھ کی اضافی کٹوتی کا فائدہ نہیں ملے گا۔ اگر مکان کی قیمت 45 لاکھ سے کم ہے، تو اب تک سود کی ادائیگی پر 1.5 لاکھ تک کی کٹوتی کا دعویٰ کیا جا سکتاتھا۔ یہ کٹوتی یا چھوٹ سیکشن 24B کے تحت دستیاب 2 لاکھ روپے کی چھوٹ کے علاوہ تھی۔ یہ فائدہ صرف ان ٹیکس دہندگان کے لیے تھا جنہوں نے 1 اپریل 2019 سے 31 مارچ 2022 کے درمیان مکان خریدنے کے لیے قرض لیا تھا۔
3- کریپٹو کرنسی: یکم اپریل سے ورچوئل کرنسی پر بھی واضح ٹیکس قوانین لاگو ہوں گے۔ ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں یا کریپٹو پر 30فیصد ٹیکس لگے گا۔ اگر کوئی شخص کرپٹو کرنسی بیچ کر فائدہ اٹھاتا ہے، تو اسے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ فروخت پر 1 جولائی سے 1فیصد TDS بھی کاٹا جائے گا۔
4- ادویات: نئے مالی سال میں صحت کی دیکھ بھال بھی مہنگی ہو جائے گی۔ تقریباً 800 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہو جائے گا جس سے علاج کی لاگت بڑھ جائے گی۔
5- PAN:پین کو آدھار سے جوڑنے میں ناکامی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ 30 جون 2022 تک 500 روپے ہوگی۔ اس کے بعد 1000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اگر 31 مارچ 2023 کے بعد بھی PAN نمبر کو لنک نہیں کیا گیا تو وہ غیر کارکرد ہو جائے گا۔
6- GST: بیس کروڑ سے زیادہ ٹرن اوور والے کاروباری لازمی ای-انوائسنگ کے دائرے میں آئیں گے۔ ہر کاروبار سے کاروباری لین دین کے لیے ای انوائس جاری کی جائے گی۔ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں نقل و حمل کے دوران سامان ضبط کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ان پٹ ٹیکس کریڈٹ جو خریدار کو ملے گا وہ بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔
7- آڈٹ ٹریل:ہر کمپنی کو اکاؤنٹ سافٹ ویئر میں آڈٹ ٹریل کی خصوصیت کو ضم کرنے کی ضرورت ہے۔ آڈٹ ٹریل کا مقصد کمپنی کے لین دین میں داخلے کے بعد کی گئی تبدیلیوں کا ریکارڈ رکھنا ہے۔ طلب پر آڈٹ ٹریل دستیاب کرائی جائے گی۔
8- سفر کرنا ہو گیامہنگا : نیشنل ہائی وے پر سفر کرنا مہنگا ہونے جا رہا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) نے ٹول ٹیکس میں 10 سے 65 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ چھوٹی گاڑیوں کے لیے 10 سے 15 روپے اور کمرشل گاڑیوں کے لیے 65 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔