تحریر: ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
ماہ ربیع الاول اللہ کے رسول ﷺ کی ولادت کا (اور وفات کا بھی) مہینہ ہے ۔ اس مہینے میں مسلمان آپﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہیں ، اس کے لیے خوب جشن مناتے اور جلوس نکالتے ہیں ، جلسے کرتے ہیں ، میلاد کی محفلیں منعقد کرتے ہیں ، وعظ و ارشاد کی مجلسیں سجاتے ہیں ، نعت خوانی کی بزمیں آراستہ کرتے ہیں ، غرض ہر وہ کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے رسول اللہﷺ کی ذات گرامی سے ان کی غیرمعمولی محبت عیاں ہوتی ہو ۔ کیا ہی اچھا ہو کہ وہ اس مہینے کو رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات اور پیغام سے گہری واقفیت حاصل کرنے کے بہترین موقع کی حیثیت دیں ۔ چنانچہ زیادہ سے زیادہ سیرت کی کتابوں کا مطالعہ کیا جائے اور اس مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں سیرت نبوی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی جائے اور آپ کے اسوہ کو ابھارا جائے ۔
رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ میں انسانی زندگی کے تمام پہلووں پر بہترین رہنمائی ملتی ہے ۔ موجودہ حالات میں ، جب کہ عالمی اور ملکی دونوں سطحوں پر مسلمان مشکلات کا شکار اور مختلف مسائل سے دوچار ہیں ، اگر وہ سیرتِ نبوی کو اپنا رہبر و رہ نما بنائیں تو مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں اور ان کے مسائل بخوبی حل ہوسکتے ہیں ۔ برادر مکرم ڈاکٹر محی الدین غازی کا یہ کتابچہ اس موضوع پر بہترین رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ امید ہے کہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا ۔
صفحات :16
قیمت : 20 روپے
ناشر : شعبۂ اسلامی معاشرہ ، جماعت اسلامی ہند
رابطہ :
91-8287025094 +91-98910 51676
زیادہ تعداد میں منگوانے والوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔
یہ کتابچہ مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔