تہران ایران کی مصلحت نظام کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ غزہ میں مزاحمتی محاذوں کی حمایت کی بدولت فتح حاصل ہوئی ہے اور وہ غاصب صیہونی حکومت کی گھات میں ہیں۔
ایران کی مصلحت نظام کونسل کے رکن محسن رضائی نے المیادین نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، امریکی صیہونی منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے (جو مشرقی ایشیا تک پھیل سکتا ہے)، لبنان اور شام کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت حماس کی قیادت میں جیتی اور لبنان، یمن اور عراق میں حمایتی محاذوں نے فلسطینی عوام کی فتح میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی جنگ کے بعد لبنان اور شام میں جو کچھ ہوا وہ امریکی و صیہونی منصوبہ ہے جو مشرقی ایشیا تک بڑھ سکتا تھا۔
لبنان کی جنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صیہونی غاصب حکومت کا خیال تھا کہ لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید نصر اللہ کی شہادت سے وہ کامیابی حاصل کر سکتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا رضائی نے مزید کہا کہ قابض صیہونی حکومت کے پاس جنوبی لبنان سے انخلاء کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ وہاں اسلامی مزاحمت موجود ہے