اردو
हिन्दी
دسمبر 17, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تین کروڑ لوگوں کو مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنایا: وزیر اعظم مودی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تین کروڑ لوگوں کو مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنایا: وزیر اعظم مودی
23
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(ایجنسی)

سابقہ حکومتوں پر غریبوں کے لئے بنیادی سہولیات کو بھی نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد تین کروڑ لوگوں کو پختہ مکان دے کر انہیں لکھ پتی بنانے کا کام کیا ہے۔

آزادی کے 75 ویں سال کے خاص موقع پر مودی نے منگل کو یہاں گومتی نگر واقعہ اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد سہ روزہ اربن کانکلیو کا افتتاح کیا اور اتر پردیش کو 4737 کروڑ روپئے کے اخراجات والے 75 پروجکٹوں کی سوغات دی۔ انہوں نے پی ایم آواس اسکیم (شہری) کے تحت 75 اضلاع کے 75000 مستفیدین کو ڈیجیٹل ذرائع سے چابیاں سونپی اور اسمارٹ مشن کے تحت اترپردیش کی 10 اسمارٹ سٹیز کی کامیابی کی 75 کہانیوں پر مبنی کافی ٹبیل بل کا اجراء کیا۔ ساتھ ہی ریاست کے مختلف شہروں میں چلانے کے لئے 75 الکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ‘سال 2014 کے بعد سے ہماری حکومت نے پی ایم آواس اسکیم کے تحت شہروں میں ایک کروڑ 13 لاکھ سے زیادہ گھروں کی تعمیر کو منظوری دی ہے، اس میں سے 50لاکھ سے زیادہ گھر بناکر غریبوں کو دیئے جاچکے ہیں۔ ایسے لوگ جو ان پر الزام لگاتے ہیں کہ مودی نے کیا کیا ہے ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ پی ایم آواس اسکیم کے تحت ان کی حکومت نے تقریباً تین کروڑ لوگوں کو مکان دئیے ہیں جس کی وجہ سے وہ لکھ پتی بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی سہولیات کی توسیع میں تکنیک کا خاص کردار رہا ہے۔ یوپی کے چھ شہروں میں میٹرو پروجیکٹ شروع ہے ملک کے 100شہروں میں الکٹرک بسوں کو چلانے کا کام شروع ہو رہا ہے۔ ایل ای ڈی بلب سے کارپوریشنوں کے کروڑ روپئے بچ رہے ہیں۔ بجلی بھی کم خرچ ہوئی ہے ملک میں 37 کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے جس سے31 ہزار کروڑ روپئے کی بجلی کی بچت ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے یوپی میں بجلی آتی کم تھی جاتی زیادہ تھی۔ لیڈر جہاں جاتے تھے وہیں بجلی آتی تھی۔ بجلی سہولیت نہیں سیاسی آلہ بن چکی تھی، مگر یوگی کے اقتدار میں آنے کے بعد اب ریاست میں ایک ساتھ ہر جگہ بجلی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے پہلے غریبوں کے لئے رہاش گاہ کے سلسلے میں کوئی واضح پالیسی نہیں تھی۔ غریب جھگی، جھونپڑی میں زندگی جیتے تھے۔ ان کے پاس پختہ چھت نہیں تھی۔ ان کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد رہائش گاہ کے سلسلے میں واضح پالیسی کو وضع کیا۔ طے کیا گیا کہ 22 اسکوائر میٹر سے چھوٹا کوئی گھر نہیں بنے گا۔ گھر کا سائز بڑھانے کے ساتھ ہی پیسہ سیدھے مستحقین کے کھاتے میں بھیجنا شروع کیا گیا۔

اترپردیش میں سال 2017 سے پہلے غریبوں کے لئے رہائش گاہ بنانے کے لئے حکومت سے منت و سماجت کرنی پڑتی تھی لیکن وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آنے کے بعد یوپی میں شہری غریبوں کو نو لاکھ کا گھر بنا کر دیئے گئے ہیں۔ ان گھروں میں بجلی، پانی، گیس اور بیت الخلاء کی سہولت میسر ہے۔

مودی نے کہا کہ ‘میں یوپی کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے ملک کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا اور مجھے ممبر آف پارلیمنٹ بنا کر بھیجا۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو یاد کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ لکھنؤ میں اٹل جی کی شکل میں ایک وژنری، ماں بھارتی کے لئے وقف قومی ہیرو ملک کو دیا ہے۔ ان کی یاد میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی میں اٹل بہاری واجپئی چیئر قائم کی جا رہی ہے۔

مجھے اچھا لگا کہ تین دنوں تک لکھنؤ میں ہندوستان کے شہروں کے نئے ڈیزائن پر پورے ملک کے ماہرین یکجا ہوکر غوروخوض کرنے والے ہیں۔ یہاں جو نمائش لگی ہے وہ آزادی کے اس امرت موتسو میں 75 سال کی حصولیابیوں اور ملک کے نئے عزائم کو اچھی طرح سے ظاہر کرتی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Yamuna Expressway Accident
خبریں

یمنا ایکسپریس وے پر گھنی دھند میں 7بسیں،3 کاریں آپس میں ٹکرا نے سے لگی آگ، 5 مسافر زندہ جل گئے۔

16 دسمبر
Darul Uloom Waqf Deoband Seminar
خبریں

دارالعلوم وقف (دیوبند ) میں دوروزہ سمینار: چند گذارشات

16 دسمبر
Sydney Shooting Ahmed Al-Ahmed
خبریں

سڈنی فائرنگ: کون ہیں احمد الاحمد؟ جنھیں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہمارے ’ہیرو‘ ہیں,ٹرمپ نے بھی سراہا

16 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
Yamuna Expressway Accident

یمنا ایکسپریس وے پر گھنی دھند میں 7بسیں،3 کاریں آپس میں ٹکرا نے سے لگی آگ، 5 مسافر زندہ جل گئے۔

Darul Uloom Waqf Deoband Seminar

دارالعلوم وقف (دیوبند ) میں دوروزہ سمینار: چند گذارشات

Sydney Shooting Ahmed Al-Ahmed

سڈنی فائرنگ: کون ہیں احمد الاحمد؟ جنھیں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہمارے ’ہیرو‘ ہیں,ٹرمپ نے بھی سراہا

Nitish Babu Viral Video

آخر نتیش بابو کو ہو کیا گیا ہے؟ وائرل ویڈیو دیکھیں

Yamuna Expressway Accident

یمنا ایکسپریس وے پر گھنی دھند میں 7بسیں،3 کاریں آپس میں ٹکرا نے سے لگی آگ، 5 مسافر زندہ جل گئے۔

دسمبر 16, 2025
Darul Uloom Waqf Deoband Seminar

دارالعلوم وقف (دیوبند ) میں دوروزہ سمینار: چند گذارشات

دسمبر 16, 2025
Sydney Shooting Ahmed Al-Ahmed

سڈنی فائرنگ: کون ہیں احمد الاحمد؟ جنھیں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہمارے ’ہیرو‘ ہیں,ٹرمپ نے بھی سراہا

دسمبر 16, 2025
Nitish Babu Viral Video

آخر نتیش بابو کو ہو کیا گیا ہے؟ وائرل ویڈیو دیکھیں

دسمبر 16, 2025

حالیہ خبریں

Yamuna Expressway Accident

یمنا ایکسپریس وے پر گھنی دھند میں 7بسیں،3 کاریں آپس میں ٹکرا نے سے لگی آگ، 5 مسافر زندہ جل گئے۔

دسمبر 16, 2025
Darul Uloom Waqf Deoband Seminar

دارالعلوم وقف (دیوبند ) میں دوروزہ سمینار: چند گذارشات

دسمبر 16, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN