حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین کے اسرائیلی بمباری میں شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے عزم کیا کہ ہم اپنے مقصد کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گےـحزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے عظیم شہید اور ان کے شہید بھائیوں سے عہد کرتے ہیں کہ وہ آزادی اور فتح کے مقاصد کے حصول تک مزاحمت اور جہاد کا راستہ جاری رکھیں گے۔ یہ اعلان اسرائیلی فوج کی جانب سے سرکاری طور پر اس حملے میں صفی الدین کے مارے جانے کا دعویٰ کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جس نے 27 ستمبر کو نصراللہ کو مارے جانے والے حملے کی طرح بنکر بسٹر بم استعمال کیے تھے۔القسام بریگیڈ نے ان کی موت پر حزب اللہ سے اظہارِ یک جہتی کیا ـ
ادھر حزبِ اللہ نے اسرائیل پرحملے تیز کردئےہیں اس نے ایک ڈدون حملہ میں نیتن یاہو کےگھر کو نشانہ بنایا اور بیڈروم کو نقصان پہنچایا اتفاق سے وہ گھر میں موجود نہیں تھے