اردو
हिन्दी
دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

خطبۂ جمعہ کو کیسے مفید بنایا جاۓ

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
283
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

یہ حسن اتفاق تھا کہ آج سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل جمعہ الوداع کے روز کسی کام سے پرانی دہلی جانا ہوا اسی دوران نماز کا وقت ہوا تو شاہی مسجد فتحپوری میں نماز ادا کی۔ جمعہ کے خطبے کی افادیت کے تعلق سے جن باتوں کا تذکرہ گاہے بگاہے اپنی پوسٹ میں کرتا رہا ہوں وہ الحمدللہ امام و خطیب مسجد فتحپوری مفتی مکرم صاحب دامت برکاتہ کی تقریر اور خطبہ میں بہت حد تک ملا۔
خطبہ اولی یا خطبہ سے پہلے تقریر میں انہوں نے حالات حاضرہ پر گفتگو کی ۔‌ اور حکمت بھرے انداز میں، موجودہ حکومت اور متعصب عناصر کو آئینہ دیکھایا۔ انہوں بھارت کے وشو گرو کے خواب پر کہا کہ بحیثیت ہندوستانی شہری ہم سب اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں لیکن جس طرح صحت مند انسان ہونے اور کہلانے کے لئے ضروری ہے ہے کہ اس کے جسم کا ہر اعضاء و جوارح تندرست ہو اگر جسم کے کسی حصہ میں زخم پھوڑا پھنسی یا مرض ہوگا تو اسے صحت مند نہیں کہا جاسکتا اسی طرح کسی ملک کے وشو گرو اور ترقی یافتہ ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اس ملک کا ہر طبقہ خوشحال ہو اگر کوئی ایک طبقہ بھی پسماندہ اور ظلم و بربریت کا شکار رہے گا تو ایسا ملک وشو گرو کیا ترقی یافتہ بھی کہلانے کا مستحق نہیں ہوگا۔ ظلم و زیادتیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنی تقریر میں حکمت سے باتیں کی وہ اس طرح کہ ظلم و زیادتی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ "اخبارات میں ہم نے پڑھا ہے” کہ کس طرح عتیق اور اس کے بھائی کو قتل کیا گیا۔ وہ دونوں کیسے تھے ذاتی طور پر یہ میں نہیں جانتا لیکن پولیس کی موجودگی میں ان کے بہیمانہ قتل پر عدالت اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والا ہر شخص حیرت زدہ ہے ۔ تنظیم برائے حقوق انسانی نے بھی سوال کیا ہے۔ مجھے تعجب ہوا کہ یہ سوئی ہوئی تنظیم کب جاگی!
عام آدمی کو درپیش دیگر مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اخبارات کے حوالے سے بات کی ۔
ان کا یہ انداز سن کر مجھے سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند قاری محمد طیب نور اللہ مرقدہ کی ایک تقریر کی یاد آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر حکومت ایمرجنسی نہیں لگائی ہوتی تو میں کہتا کہ اظہار رائے کی آزادی کا حق یہاں کی عوام کو دستور ہند نے دیا اسے کچلنا آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسی طرح انہوں نے حکومت کی متعدد زیادتیوں کا یہ کہتے ہوئے کہ "اگر ایمرجنسی نہیں لگی ہوتی تو میں کہتا” کہہ کر ذکر کر دیا تھا ۔
خطیب محترم جناب مکرم صاحب نے تقریر کے بعد کہا کہ اب اس سے پہلے کہ خطبہ عربی زبان میں سنیں اس کا اردو زبان میں مفہوم و معانی سن لیں ۔ انہوں نے بہت سہل انداز اور سادہ زبان میں خطبہ کا مفہوم مقتدیوں کو گوش گزار کیا ۔ اس کے بعد عربی زبان میں خطبہ پڑھا اس کے بعد انہوں نے جمعہ کی نماز ادا کرائی۔
عموماً جمعہ کے خطبے امام صاحب عربی میں پڑھ کر ذمہ داری سے بری ہو جاتے ہیں جبکہ ان خطبات میں قرآن وحدیث کے منتخب ایسے کلام ہوتے ہیں جو عام آدمی کو اس کی زندگی کے لئے بہترین راہ ہدایت ہیں ۔
خطبہ میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی حمد و ثناء ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام کے بعد بالترتیب ابوبکر صدیق، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی مرتضیٰ ، فاطمہ، حسن و حسین رضوان اللہ اجمعین کا ذکر ہوتا ہے۔
اس کے بعد ہماری معاشرتی زندگی سے متعلق قرآنی آیات اور احادیث شریفہ ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر : ثلاثة يا علي لا تؤخرهنَّ: الصلاة إذا أتت، والجنازة إذا حضرت، والأيم إذا وجدت كفؤاً. حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "اے علی تین کاموں میں دیر نہ کرنا ١- نماز کا وقت ہو جائے تو اسے ادا کرنے میں ٢- جنازہ تیار ہو تو میت کو دفن کرنے میں ٣- مناسب جوڑا مل جائے تو غیر شادی شدہ کے نکاح کرنے میں۔” اسی طرح قرض کی ادائیگی کرنے اور معاملات میں صفائی کی ترغیب، ناپ تول میں کمی اور جھوٹ و فریب سے لین دین کرنے پر ترہیب ، حسن اخلاق، پڑوسیوں کے حقوق ، ماتحتوں کے ساتھ اچھا سلوک وغیرہ پر مشتمل قرآن وحدیث سے مزین رہنما باتیں عربی زبان میں ہوتی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کا ترجمہ و مفہوم پہلے بیان کر دیا جائے اس کے بعد عربی زبان میں خطبہ پڑھا جائے۔
لیکن کیا متولیان مساجد اور انتظامیہ کمیٹی کے رسوخ دار اراکین بھی ایسا خطیب اور امام چاہتے ہیں ؟ کیا مقتدی حضرات بھی رسمی طور پر خطبہ سننے کی بجائے خطبہ سمجھنا چاہتے ہیں ؟ کیا مساجد کمیٹیوں کے ذمے داران باصلاحیت امام اور خطیب کو مناسب تنخواہیں اور رہائش دینا چاہیں گے ؟ کیا خطیب اور امام کی تقرری اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر کریں گے؟

تحریر:مسعود جاوید

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

PK Sonia Gandhi Meeting
خبریں

پی کے کی سونیا سے ‘خفیہ’ میٹنگ سے یلچل،کیا تھا ایجنڈا،کیوں ملے؟فی الحال دونوں طرف خاموشی

15 دسمبر
Social Media Content Removal RTI
خبریں

سوشل میڈیا سے حکومت مخالف مواد ہٹانے کے لیے روزانہ اوسطاً 6 احکامات جاری کیے جاتے ہیں:آر ٹی آئی سے انکشاف

15 دسمبر
US Visa Social Media Screening
خبریں

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

15 دسمبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
PK Sonia Gandhi Meeting

پی کے کی سونیا سے ‘خفیہ’ میٹنگ سے یلچل،کیا تھا ایجنڈا،کیوں ملے؟فی الحال دونوں طرف خاموشی

Social Media Content Removal RTI

سوشل میڈیا سے حکومت مخالف مواد ہٹانے کے لیے روزانہ اوسطاً 6 احکامات جاری کیے جاتے ہیں:آر ٹی آئی سے انکشاف

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

PK Sonia Gandhi Meeting

پی کے کی سونیا سے ‘خفیہ’ میٹنگ سے یلچل،کیا تھا ایجنڈا،کیوں ملے؟فی الحال دونوں طرف خاموشی

دسمبر 15, 2025
Social Media Content Removal RTI

سوشل میڈیا سے حکومت مخالف مواد ہٹانے کے لیے روزانہ اوسطاً 6 احکامات جاری کیے جاتے ہیں:آر ٹی آئی سے انکشاف

دسمبر 15, 2025
US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025

حالیہ خبریں

PK Sonia Gandhi Meeting

پی کے کی سونیا سے ‘خفیہ’ میٹنگ سے یلچل،کیا تھا ایجنڈا،کیوں ملے؟فی الحال دونوں طرف خاموشی

دسمبر 15, 2025
Social Media Content Removal RTI

سوشل میڈیا سے حکومت مخالف مواد ہٹانے کے لیے روزانہ اوسطاً 6 احکامات جاری کیے جاتے ہیں:آر ٹی آئی سے انکشاف

دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN