بدھ کو پارلیمنٹ میں بی جے پی اور اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کے احتجاج کے دوران یہ ہنگامہ ایک بڑے تنازعہ میں بدل گیا۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ چندر سارنگی نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی نے ایک رکن پارلیمنٹ کو دھکا دیا، جس کے بعد وہ رکن ان پرگر پڑے۔ اس کی وجہ سے شدید چوٹ آئی۔ اس واقعہ میں بی جے پی ایم پی مکیش راجپوت بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں کو رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سارنگی کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
راہل گاندھی نے کیا کہا؟
پرتاپ سارنگی کے الزامات پر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا وہ پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے انہیں دھکیلنے کی کوشش کی۔ واقعہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں پارلیمنٹ کے اندر جانے کا حق ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ‘یہ آپ کے کیمرے میں ہو سکتا ہے۔’ میں پارلیمنٹ کے دروازے سے اندر جانے کی کوشش کر رہا تھا جب بی جے پی ممبران پارلیمنٹ مجھے روکنے، دھکے دینے اور دھمکیاں دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس لیے ایسا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملکارجن کھرگے کو دھکا دیا گیا لیکن ہم دھکے سے متاثر نہیں ہوئے۔ لیکن یہ داخلی راستہ ہے اور ہمیں اندر جانے کا حق ہے۔
دریں اثنا ہی ایم نے دونوں زخمی ایم پی سے فون پر ان کی خیریت دریافت کی