اردو
हिन्दी
دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’اگنی پتھ اسکیم‘ کے مضمرات،اندیشے اور امکانات

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
’اگنی پتھ اسکیم‘ کے مضمرات،اندیشے اور امکانات
66
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(جاوید اختر)

’اگنی پتھ‘ اسکیم کے خلاف طلبہ اور نوجوانوں کے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ اب بہار کے بعد اترپردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ کے مختلف اضلاع کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی شروع ہو گیا ہے۔ مظاہرین نے کئی مقامات پر آتش زنی اور توڑ پھوڑ کی، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا اور قومی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے انہیں ایک بار پھر بے وقوف بنایا ہے، ’’اگر ہماری تقرری ہو بھی گئی تو چار برس بعد ہم کیا کریں گے؟‘‘

دوسری طرف تشدد پر قابو پانے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل داغنے پڑے۔ انتظامیہ نے حالات قابو میں ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

مودی حکومت نے دو روز قبل بھارتی فوج میں شامل ہونے کے لیے ‘اگنی پتھ‘ نامی اس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم پر ابتدا میں ہی دفاعی امور کے متعدد ماہرین نے شبہات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب مختلف حلقوں کی طرف سے اس کی مخالفت کا سلسلہ تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔ سابق فوجی افسران کا کہنا ہے کہ چار برس کی مدت ملازمت سے نہ صرف ملک کے خاطر لڑنے اور قربان ہونے کا جذبہ متاثر ہو گا بلکہ اس کے منفی مضمرات بھی ہو سکتے ہیں۔

When India faces threats on two fronts, the uncalled for Agnipath scheme reduces the operational effectiveness of our armed forces.

The BJP govt must stop compromising the dignity, traditions, valour & discipline of our forces.

— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) June 15, 2022

اپوزیشن جماعتیں اگنی پتھ کے خلاف

سیاسی جماعتیں بھی اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اتنے اہم معاملے میں مودی حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے صلاح و مشورے کے بغیر ہی اپنے فیصلے کا یک طرفہ طور پر اعلان کر دیا۔

کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ’’جب بھارت کو دو محاذوں پر خطرات کا سامنا ہے، اگنی پتھ کی غیر ضروری اسکیم ہمارے مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیتوں کو کم کر دے گی۔ بی جے پی حکومت کو ہماری فورسز کے وقار، روایات، جرأت اور نظم و ضبط سے مصالحت کرنا بند کر دینا چاہیے۔‘‘

आरा स्टेशन पर उग्र छात्रों को हटाने के लिए आश्रु गैस के गोले देखिए अब दागे जा रहे हैं ⁦@ndtvindia⁩ ⁦@Anurag_Dwary⁩ pic.twitter.com/s0YP3bq1Tx

— manish (@manishndtv) June 16, 2022

بائیں بازو کی جماعت سی پی ایم کے رہنما سیتارام یچوری نے کہا، ’’ایک پیشہ ور فوج بنانے کے بجائے مودی حکومت نے ‘ٹھیکے پر فوجیوں‘ کی تجویز پیش کی ہے تاکہ پینشن کے پیسے بچا لیے جائیں۔ چار برس کے بعد ان کے پاس پرائیوٹ ملیشیا کی خدمت کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہو گا۔ اس ملک دشمن اسکیم کو ختم کریں۔‘‘

راشٹریہ جنتادل، راشٹریہ لوک دل اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کی ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی نے بھی ایک ٹوئٹ کرکے کہا کہ اس اسکیم کے حوالے سے نوجوانوں کے ذہنوں میں بہت سارے سوالات اور شبہات ہیں۔

آگ سے کھیلنے کے مترادف

متعدد سابق اعلی فوجی افسران اور دفاعی امور کے ماہرین نے بھی اگنی پتھ کے تحت چار برس کے لیے’’اگنی ویروں‘‘ کی تقرری کی افادیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے سول سوسائٹی میں قانون و انتظام کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے تحت ہتھیاروں کی تربیت حاصل کر چکے اور ہر سال ملازمت سے محروم کر دیے جانے والے 35000 سے زائد نوجوانوں کی وجہ سے سماج میں عسکریت پسندانہ رجحانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

بھارتی تجزیہ نگار پرتاپ بھانو مہتا کہتے ہیں اس اسکیم کے سماج کے لیے مضمرات ہو سکتے ہیں، ’’یہ بہت ہی نازک معاملہ ہے۔ اگر آرمی کی مراعات والی ملازمت ختم ہونے کے بعد اس طرح کی کوئی سول ملازمت نہیں ملتی ہے تو نوجوانوں میں مایوسی پیدا ہو سکتی ہے۔ ایسی بہت ساری مثالی موجود ہیں کہ فوجیوں کو قبل از وقت ملازمت سے نکال دینے کے نتیجے میں وہ سماج میں عسکریت پسندانہ رححانات کے فروغ کا سبب بن گئے۔ اگر اس معاملے کو مناسب انداز میں نہیں سنبھالا گیا تو یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہو گا۔‘‘

#سابق فوجی افسران کیا کہتے ہیں؟

جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز کے سابق ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ونود بھاٹیا کا کہنا تھا، ’’مسلح افواج کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کسی تجرباتی پروجیکٹ کے بغیر اسکیم کا براہ راست نفاذ معاشرے کے لیے ٹھیک نہیں۔

شمالی آرمی کمان کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا کا خیال ہے، ’’ہمیں دیکھنا چاہیے کہ یہ اسکیم کتنی کامیاب ہوتی ہے۔ ہمیں کم از کم چار برس کا انتظار کرنا ہو گا۔ اس کے بعد تجزیہ کیا جائے اور حکومت کو سفارشات پیش کی جائیں۔ اس معاملے میں متوازن رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

مرکزی وزیر اور سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اس اسکیم کی تیاری میں شامل نہیں تھے اس لیے اس کے بارے میں بہت زیادہ نہیں جانتے۔ جب اسے نافذ کیا جائے گا تب کچھ چیزیں واضع ہو جائیں گی۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
NCERT Ghaznavi Content

NCRT کی نئی کلاس 7 کی کتاب میں ‘غزنوی حملہ’، مندروں کی تباہی اور اسلام کی اشاعت پر فوکس

دسمبر 7, 2025
Umeed Portal Shutdown Waqf Registration

ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی امید پورٹل بند ، کوئی نئی پراپرٹی اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔ 6 ماہ میں کل 5,17,040 وقف املاک درج

دسمبر 7, 2025
Khaleda Zia Critical Hospitalized

بنگلہ دیش کی سابق پی ایم خالدہ ضئیا وینٹی لیٹر پر، حالت نازک، کئی اعضا نے کام کرنا بند کردیا

دسمبر 12, 2025
Akhilesh Questions Detention Centre Motive

ڈیٹنشن سینٹر کس لیے، یہ S.I.R. ہے یا N.R.C ؟ اکھلیش کا سوال

دسمبر 10, 2025
US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

Universities Education Crisis

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025
Dr Qazi Mohammad Mian Edu Honours Award

تعلیمی میدان میں سرگرم ڈاکٹر قاضی محمد میاں ایڈو آنرز ایوارڈ سے سرفراز

دسمبر 15, 2025
Universities Education Crisis

یونیورسٹیاں تباہی کے دہانے پر

دسمبر 15, 2025

حالیہ خبریں

US Visa Social Media Screening

امریکہ، ویزا چاہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھنگالے گا، ضوابط کا دائرہ بڑھایا

دسمبر 15, 2025
Naya Bihar Athar Murder Case

‘نیا بہار’: پلاس سے اطہر کی انگلیاں ،کان کاٹے، گرم سلاخ سے داغا،سینے پر کودے،جان لے لی

دسمبر 15, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN