جنوبی کیرالہ جمیعت العلماء کے ریاستی جنرل سکریٹری تھوڈیور محمد کنجو مولوی نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے زیر کنٹرول بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت ملک کے آئین کو تباہ کرنے اور وقف ترمیم کے ذریعے منوسمرتی لانے کی خفیہ کوشش کر رہی ہے۔
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ’’سوشل سیکورٹی کے لیے وقف تحفظ‘‘ کے نعرے کے ساتھ منعقدہ وقف تحفظ ریلی کے بعد پیر کو کولم میں ایک جلسہ عام میں افتتاحی تقریر کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقف ترمیم کے ذریعے آئین کا وجود ہی ختم کیا جا رہا ہے۔وقف ترمیمی بل ملک کے آئین کے لیے خطرہ ہے اور اسے تباہ کیاجا رہا ہے۔ عالمی اقوام ہندوستان کے حکمرانوں کا احترام کرتی ہیں کیونکہ ہندوستان جمہوریت اور سیکولرازم کی پیروی کرتا ہے۔ ہندوستان تنوع کا باغ ہے۔ عبادت گاہیں، بشمول مساجد، مندر، گرجا گھر، اور گرودوارے، سیکولرازم کی علامت ہیں۔ ان میں سے کسی ایک کے خلاف کوئی بھی جارحیت ملک کے سیکولرازم کے لیے ایک چیلنج ہے،‘‘
دیگر لوگوں نے بھی اس اجلاس میں تقریر کی ایس ڈی پی آئی (SDPI) کے ریاستی صدرسی پی اے طیف نے تقریب کی صدارت کی واضح رہے کہ ایس ڈی پی آئی کیرل میں بہت سرگرم ہے اور اسٹریٹ پاور رکھتی ہے ۔دی ہندو (TEH HINDU)کے ان ہٹ کے ساتھ