رامپور :(آر کے بیورو)
رامپوراتر پردیش کے مقبول ترین اضلاع میں سے ایک ہے۔ جہاں کبھی نوابیت کا غلبہ تھا۔ لیکن اب نوابوں کی نوابی پر اعظم کا ’قائدہ‘ چل رہا ہے ۔ جی جہاں ایک بارپھر اکھلیش یادو کی سماج پارٹی کے سب سےبڑے مسلم لیڈر اعظم خاں نے رامپور کا اپنا قلعہ فتح کر لیا ہے ۔ اعظم خاں نے رامپور اسمبلی سیٹ پر 10ویں بار جیت کر اپنا پرچم لہرایا ہے۔ ساتھ ہی رامپور ضلع کی سوار سیٹ سے اعظم خاں کے بیٹے عبداللہ اعظم نے بھی جیت درج کی ہے ۔
اعظم خاں کو 1,31,225 ووٹ ملے، یعنی تقریباً 59.71 فیصد ووٹ۔ بی جے پی نے آکاش سکسینہ کو اعظم خاں کے خلاف میدان میں اتارا تھا، آکاش سکسینہ کو یہاں سے 76,084 ووٹ ملے ہیں۔ یعنی اعظم خاں کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کرانے والے آکاش سکسینہ کو اعظم خاں نے 55 ہزار 141 ووٹوں سے شکست دی ہے۔
ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی انتخابی تقریروں میں کبھی اعظم خاں کا نام مافیا کے ساتھ استعمال کیا تو کبھی اسے دبنگ کہا۔ اعظم خاں کے خاندان کے خلاف 300 سے زیادہ مقدمات تھے، اتنی ساری قلعہ بندی کے بعد بھی بی جے پی اعظم خاں کے سیاسی گڑھ پر نقب نہیں لگاسکی۔
اعظم خاں کا جلوہ قائم
بتا دیں کہ رامپور ضلع میں پانچ اسمبلی سیٹیں ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے ان 5 میں سے 3 سیٹوں پر زبردست جیت درج کی ہے۔
رام پور – اعظم خاں (ایس پی)
سوار عبداللہ خاں (ایس پی)
چمروہ نصیر احمد خاں (ایس پی)
بلاسپور- بلدیو سنگھ (بی جے پی)
ملک – راج بالا سنگھ (بی جے پی)
اعظم خاں اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے امیدوار نصر احمد خاں نے چمڑوہ سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ باقی دو سیٹیں، بلاس پور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بلدیو سنگھ اولکھ اور ملک سیٹ سے بی جے پی کے راج بالا سنگھ جیت گئی ہیں۔
اگر اعظم خاں کے بیٹے کی بات کی جائے تو عبداللہ اعظم نے بھی بڑی فتح حاصل کی ہے۔ 23 ماہ بعد جیل سے باہر آنے والے عبداللہ نے اپنے والد کی غیر موجودگی میں اکیلے انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھالی اور این ڈی اے کے واحد مسلم امیدوار اور نواب خاندان کے چراغ حیدری علی عرف حمزہ میاں کو 61 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی ہے۔
دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے نصیر احمد خاں نے تیسری چمڑوا سیٹ جیت لی ہے۔ نصیر نے بی جے پی کے موہن کمار کو 34 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔
بی جے پی بال بال بچی
رامپور ضلع کی چوتھی سیٹ پر بھی بی جے پی بہت کم رہ گئی ہے۔ بی جے پی کے بلدیو سنگھ اولکھ نے سماج وادی پارٹی کے امر جیت کو صرف 307 ووٹوں سے شکست دی۔ وہیں رام پور کی پانچویں سیٹ پر بی جے پی امیدوار راج بالا سنگھ نے ایس پی کے وجے سنگھ کو صرف 5912 ووٹوں سے شکست دی ہے۔