احمد آباد :(ایجنسی)
گجرات میں نویں جماعت کے انٹرنس ایگزام میں یہ حیرن کن سوال پوچھا گیاکہ ’ گاندھی جی نے خودکشی کیسے کی؟ ‘ ایگزام میں یہ عجیب وغریب سوال پوچھے جانے کامعاملہ سامنے آنے کے بعد افسران نے اس کی جانچ شروع کردی ہے ۔ ساتھ ہی 12 ویں کلاس کے طلبہ سے پوچھے گئےایک اور سوال نےمحکمہ ایجوکیشن کے افسران کو حیران کر دیا ہے ۔ اس سوال میں کہا گیا ہے : ’’ اپنے علاقے میں شراب کی بکری بڑھانے اور شراب اسمگلروں کےذریعہ پیدا کی جانے والی پریشانیوں کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے ضلع پولیس سربراہ کوایک لیٹر لکھیں۔‘‘
گاندھی نگر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نے بتایاکہ ’سیلف فنانسنگ اسکولوں کےایک گروپ نے اور گرانڈ ان ایڈاسکولوں نے یہ دونوں سوالات ہفتہ کو ہوئے اپنےداخلہ امتحانات میں شامل کیاتھا۔ یہ سوال بہت قابل اعتراض ہیں اور ہم نے اس کی جانچ شروع کردی ہے ۔ رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ سفلم شالاوکاس سنکل کے بینر کے زیر انتظام چلنے والے ان اسکولوں کےانتظامیہ نے یہ سوال نامہ تیار کئےتھے اوران کا ریاستی محکمہ تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔