نوح میوات( مبارک میواتی )
ملک میں بڑھتی منافرت اور ہجومی تشدد نے ملک کو اپنی زد میں لے لیا ہے، ماب لنچنگ کے واقعات میں بجائے کمی کے اضافہ ہی ہو رہا ہے اور موجودہ حکومت ہجومی تشدد اور نفرت کی آگ کی روک تھام کے لئے اب تک کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھا سکی ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں معصوم لوگ اپنی جان گوا چکے ہیں۔
ابھی حال ہی میں بی جی پی خاتون کونسلر کے شوہر نے ایک بزرگ کو مسلمان ہونے کے شبہ میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ آج جامعہ صدیقیہ عین العلوم ہوڈل روڈ نوح میں ’دی ماب لنچنگ سمسیا و سماداھان‘ (ہندی) کتاب کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، جس کو خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے مہتمم نوجوان عالم دین مفتی تعریف سلیم ندوی نے کہا کہ ماب لنچنگ ایک بے گناہ انسان کا خون نہیں بلکہ انسانیت کا قتل کرنے کے مترادف ہے۔
کتاب کے مصنف سید سالم علوی نے کہا کہ یہ کتاب میرا احساس و کڑھن اور ضمیر کی آواز ہے، موصوف بنیادی طور پر ملک کے سب سے بڑی آبادی والے صوبہ اتر پردیش کے ضلع بہرائچ سے تعلق رکھتے ہیں، اس موقع پر مفتی محمد تعریف سلیم ندوی، مولانا قاسم فرید آبادی، مولانا نفیس احمد سالاہیڑی، مولانا مبارک عالی میؤ ، مولانا آصف معینی اوتھا ، حافظ شمیم، پروفیسر وسیم اکرم کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔