انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی انڈین پریمیر لیگ ٹیم چنئی سپر کنگز میں شامل ہونے پر ایک خاص مانگ کی تھی ،جسے فرنچائزی نے قبول کرلیا ہے۔
در اصل معین علی نے فرنچائزی سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی جرسی سے شراب کے برانڈ کا لوگو ہٹا دیں۔ چنئی سپر کنگز نے معین علی کے کہنے پر ان کی جرسی سےشراب کے برانڈ کا لوگو ہٹا دیا ہے۔ بتادیں کہ معین علی کی قومی ٹیم انگلینڈ کی جرسی پر بھی شراب کے برانڈ کا لوگو نہیں ہے۔
دراصل معین علی مسلمان ہے اور اسلام مذہب میں نہ صرف شراب پینا حرام ہے بلکہ شراب کا کسی طرح سے بھی حمایت کرنا ممنوع ہے۔ اسی وجہ سےکئی مسلم کھلاڑی شراب کے برانڈ کا بھی استعمال نہیں کرتے ہیں۔
سی ایس کے کی جرسی پر ایس این جے10000کا لوگو ہے جو ایک الکحلبرانڈ ہے۔ یہ لوگو چنئی میں واقع ایس این جے ڈسٹلریج کا سروگیٹ پروڈکٹ برانڈ ہے۔حالانکہ چنئی کی ٹیم انتظامیہ نے معین علی کی جرسی سے اس برانڈ کا لوگو ہٹا دیا ہے۔ سی ایس کے نے معین علی کو آئی پی ایل 2021 کی نیلامی میں 7 کروڑ روپے کی قیمت پر خریدا ہے۔ معین علی رائل چیلنجرز بنگلور سے سی ایس کے میں آئے ہیں اور دھونی کی کپتانی میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں کہا تھا ، ’میں نے دھونی کی قیادت میں کھیل رہے کھلاڑیوں سے بات کی اور انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ آپ کے کھیل کو کس طرح بہتر بناتے ہیں۔‘ مجھے یقین ہے کہ بڑا کپتان ایسا کرتا ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک وجہ ہے کہ ہر کھلاڑی دھونی کی کپتانی میں کھیلنا چاہتا ہے۔ وہ کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کرتا ہے۔ یہ دلچسپ ہے۔ اس کے لئے ایک مضبوط قیادت اور کوچ ہونا ضروری ہے جو پرسکون رہے ، جو کھلاڑیوں کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کو دور کرتا ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس ایسا ہے۔‘