اسرائیل کی ڈرون بنانے والی اور کیمیکل فیکٹریاں حملے میں تباہ ہوگئیں، حکام نے تصدیق کردی۔اسرائیلی حکام کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ملک کے مرکز میں قائم ڈرون فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی تباہ کرنے کا دعویٰبیتح تیکفا میں قائم ڈرون فیکٹری سے ایرانی میزائل چند روز پہلے براہ راست ٹکرایا تھا، جو مکمل تباہی کی وجہ بنا ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق فیکٹری دوبارہ کام نہیں کرسکے گی، یہی وہ جگہ تھی جہاں سے دفاعی صنعت اور اسرائیلی فوج کو ڈرونز، پائلٹ ہیلمٹس اور بم کے پرزے مہیا کیے جاتے تھے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کے صنعتی شہر نیوٹ ہوواو میں واقع زون میں کیمیکل فیکٹریوں پر حملہ ہوا، جس کے باعث زون میں آگ بھڑک اٹھیوہیں اطلاع کے مطابق نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے چیف آف اسٹاف کو ہٹا دیا۔زیو اگمون (Ziv Agmon) نسل پرستانہ ریمارکس پر اپنی حکومتی پارٹی اور اپوزیشن کی تنقید کی زد میں تھے۔انہوں نے رکنِ پارلیمنٹ نِسیم وتوری کو ببون (Baboon) اور ایلی ریوِیوو کو ذہنی معذور مراکشی کہا تھاتہران کی شریف یونیورسٹی پر حملہتہران کے ضلع 9 کے میئر کے مطابق شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی گیس سٹیشن پر پیر کو ہونے والے حملے کے بعد قریبی علاقوں میں گیس کی سپلائی عارضی طور پر منقطع کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کی عمارت اور یونیورسٹی کی مسجد سمیت یونیورسٹی کے کچھ حصوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔پیر کی صبح جاری ہونے والی تصاویر میں تہران کے مغرب کے علاقوں سے دھواں اٹھتا بھی دکھایا گیا ہے۔جنگ کے آغاز کے بعد سے تہران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور شاہد بہشتی یونیورسٹی سمیت متعدد یونیورسٹیوں پر حملے کیے گئے








