تہران: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ قابض حکومت کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے نقصان پہنچایا ہے۔ یدیعوت احرونوت اخبار نے اسرائیلی فوج کے اعلیٰ سطحی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج کا مینٹیننس اور مرمت کا مرکز اتنی مقدار میں ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں کی مرمت نہیں کر سکتا۔ ذرائع نے حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی طرف سے تباہ ہونے والے ٹینکوں اور ہتھیاروں کی صحیح تعداد کا ذکر نہیں کیا۔ تباہ شدہ گاڑیوں میں مرکاوا ٹینک، اور ٹائیگر اور ایتان بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں، جو اسرائیلی فوج کے مینٹیننس سینٹر کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں۔ – ارنا