اردو
हिन्दी
اپریل 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسلاموفوبیا ایک انڈسٹری:توہین اسلام کیسے روکیں ،چند تدابیر

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
92
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ:حامد میر
(پڑوسی ملک سے فکر انگیز تحریر)
اپنے اردگرد نگاہ دوڑائیں۔ نفرت کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہو چکی ہے۔ محبت اور دوستی ہمارے ذاتی مفادات کی محتاج بن کر سکڑتی جا رہی ہے۔ نفرت بھی کاروبار ہے اور محبت بھی کاروبار بنتی جا رہی ہے۔ یہ کاروبار صرف ہمارے ارد گرد نہیں چل رہا بلکہ ایک بین الاقوامی رجحان بن چکا ہے۔
امریکا اور یورپ میں اسلاموفوبیا ایک انڈسٹری بن چکی ہے اور مسلم دنیا میں بھی مغرب دشمنی ایک سیاسی و مذہبی کاروبار ہے۔ امریکا اور یورپ نے آپس میں بھی لڑنا شروع کردیا ہے اور مسلمانوں سے لڑنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ دوسری طرف مسلمان آپس میں ایک دوسرے کو تو قتل کر ہی رہے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو امریکا اور یورپ میں اسلام نافذ کرنے کا شوق رکھتے ہیں اور اس مقصد کیلئے خود کش حملوں کو بہترین راستہ سمجھتے ہیں۔
مغرب میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کی سب سے بڑی طاقت وہ مسلمان ہیں جو بم دھماکوں کے ذریعہ بے گناہ اور غیر مسلح شہریوں کو قتل کرتے ہیں۔ مسلم ممالک میں انتہا پسندوں کی سب سے بڑی طاقت ٹیری جان جیسے امریکی پادری ہیں جو کبھی قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور کبھی اسلام کے خلاف کتابیں لکھ کر پیسے کماتے ہیں۔ امریکا اور یورپ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین واقعہ لندن میں ترک سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی کوشش ہے۔
یورپی ممالک میں دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں زور پکڑ رہی ہیں جو مسلمانوں سمیت ایشیا اور افریقہ سے آنے والوں کو اپنی سرزمین سے نکالنا چاہتی ہیں۔ یہ پہلو بڑا قابل غور ہے کہ ویٹی کن اور مصر کی الازہر یونیورسٹی کے درمیان بین المذاہب ڈائیلاگ کئی سال سے جاری ہے لیکن اس کے باوجود مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں ا ضافہ ہو رہا ہے۔
قرآن اور نبی کریم حضرت محمدﷺ کی گستاخی کے واقعات مسلسل جاری ہیں۔ عام تاثر یہ ہے کہ توہین اسلام کے یہ واقعات گیارہ ستمبر 2001ء کو امریکا میں القاعدہ کے حملوں کا ردعمل ہیں۔ یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ مغرب میں توہین قرآن اور توہین رسالتؐ کی تاریخ بہت بڑی پرانی ہے۔ علی گڑھ یونیورسٹی میں انگریزی ادب کے استاد پروفیسر عبدالرحیم قدوائی نے انگریزی ادب میں رسول اللہؐ کی تصویر کشی کا ایک تجزیاتی مطالعہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 1649ء میں الیگزنڈر راس نے قرآن مجید کا پہلا انگریزی ترجمہ کیا اور اس ترجمے میں بہت سا جھوٹ شامل کرکے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
پھر فرانسیسی ادیب والٹیئراور شیکسپیئر بھی اپنی تحریروں میں توہین رسالتؐ کا ارتکاب کرتے رہے لیکن جرمن ادیب گوئٹے اور برطانوی ادیب کارلائل نے اسلام اور نبی کریمؐ کے بارے میں جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ کارلائل نے نبی کریمؐ کو ایک رول ماڈل قرار دیا جسکے بعد امریکی سائنس دان مائیکل ہارٹ اور جرمن تاریخ دان این میری شمل سے لے کر برطانوی مصنفہ کیرن آرمسٹرانگ تک کئی مغربی ادیبوں نے نبی آخر الزمانؐ کی سچائی اور عظمت کوتسلیم کیا۔ پروفیسر عبدالرحیم قدوائی کے علاوہ ایک سعودی عالم دین پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز بن ابراہیم العمری نے ’’رسول اللہ و خاتم النبین‘‘ کے نام سے اپنی کتاب میں برنارڈ شا سمیت کئی مغربی مصنفین کا ذکر کیا ہے جنہوں نے نبی کریمؐ کو عالمی امن کا سفیر قرار دیا۔ ڈاکٹر العمری نے بہت تحقیق کے ساتھ مسیحیوں اور یہودیوں کی مذہبی کتب میں سے نبی کریمؐ کی حقانیت کے ثبوت پیش کئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے آخری نبیؐ کئی صدیوں سے فیک نیوز کا نشانہ ہیں۔
آج بھی جب امریکا میں رابرٹ سپنسر اسلام کے خلاف کوئی کتاب لکھتا ہے یا ڈچ سیاستدان گریٹ ویلڈر مسلمانوں کے خلاف فلم ریلیز کرتا ہے تو ہم سڑکوں پر آ کر احتجاج شروع کردیتے ہیں۔ پرامن احتجاج ضرور کریں لیکن جب مغرب میں قرآن یا اسلام کی توہین ہوتی ہے تو ہمیں کارلائل اور مائیکل ہارٹ جیسے مغربی مفکرین کا ذکر کرنا چاہیے جنہوں نے پیغمبر اسلامؐ کے خلاف مغربی مصنفین کی دشنام طرازیوں کو مسترد کیا۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کا علاج علم و تحقیق میں تلاش کیا جائے تو زیادہ موثر ثابت ہوسکتا ہے ۔
نبی کریمؐ کی سچائی کا اعتراف صرف مغرب میں نہیں بلکہ مشرق میں کئی ہندو اور سکھ مصنفین نےبھی کیا ہے۔ سنسکرت کے ممتاز عالم اور الٰہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر پنڈت ویدپرکاش اپادھیا نے ایک کتاب ’’کلکی اوتار اور حضرت محمدؐ ‘‘کے نام سے لکھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوؤں کی مذہبی کتاب میں پیغمبرؐ اسلام کا ذکر کلکی اوتار کے نام سے ملتا ہے جس کا مطلب آخری رسولؐ ہے۔ہندو انتہا پسند اکثر قرآن اور اسلام کے بارے میں یاوہ گوئی سے کام لیتے ہیں لیکن بہت کم مسلمان ایسے ہیں جو اپنے دین کے حق میں ہندو مصنفین کی گواہی پیشکش کر سکتے ہیں۔ مسلمانوں کا مقدمہ بہت مضبوط ہے لیکن مقدمہ لڑنے کیلئے تشدد کا راستہ درست نہیں۔ تشدد کا راستہ دشمنان اسلام کے مقاصد پورےکرتا ہے۔ قرآن کہتا ہے کہ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کا ساتھ دو۔ سچ کا ساتھ دینا مشکل کام ہے لیکن آخری فتح ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔ مسلمانوں کو اپنے کردار سے اپنے دین کی سچائی ثابت کرنی چاہیے۔ قرآن ناپ تول میں انصاف کا حکم دیتا ہے۔ کیا ہم ماہ رمضان میں ایک دوسرے کے ساتھ ناپ تول میں انصاف کرتے ہیں؟اسلام ہمیں جھوٹ بولنے سے روکتا ہے، ایک دوسرے کا مذاق اڑانے سے روکتاہے، بدکلامی سے روکتا ہے، ظلم اور ناانصافی سے روکتا ہے، عہد توڑنے سے روکتا ہے۔ کیا ہم ان تمام اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں؟ جب ہم ایک دوسرے کیساتھ ہی انصاف نہیں کرتے تو اپنے دین کا دفاع کیسے کریں گے؟ سب سے پہلے تو ہمیں آپس میںنفرتیں کم کرنی ہوں گی اس کے بعد ہم اس نفرت کا مقابلہ کرسکیں گے جو کسی بھی وقت دنیا کو ایک نئی عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ ہم اسلام کو دین حق کہتے ہیں لیکن اس دین کے پیروکار حق کا کتنا ساتھ دیتے ہیں؟ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے دین کے خلاف جھوٹ نہ بولا جائے اور ہمارے خلاف نفرت نہ پھیلائی جائے تو ہمیں اپنے کردار میں وہ خصوصیات پیدا کرنی چاہئیں کہ ہمارے دشمن کم از کم یہ اعتراف تو ضرور کریں کہ آج کے مسلمان واقعی اس نبیؐ کے پیروکار ہیں جو صادق اور امین کہلاتے تھے۔

ٹیگ: Al-Quranamericaeuropegustakh-e-rasoolhead crimeIslamophobia in EuropeIslamophobia-industryMuslimsstop insulting Islam

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Abdullah Salim Qasmi Apology News

مولاناُعبداللہ سالم قاسمی لنگڑاتے ہوئے تھانے پہنچے، نازیبا بیان کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی، ویڈیو سامنے آیا

مارچ 31, 2026
Muslim Board Iran Support News

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر کھل کر ایران کی حمایت میں آئے کہا پوری امت اور عالم اسلام اس کا ساتھ دے

مارچ 30, 2026
LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

مارچ 31, 2026
Chechen Forces Iran War News

چیچن فوجی یونٹس امریکہ کے خلاف ایران میں لڑنے کے لیے تیار: رپورٹس

مارچ 31, 2026
LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

Chechen Forces Iran War News

چیچن فوجی یونٹس امریکہ کے خلاف ایران میں لڑنے کے لیے تیار: رپورٹس

Abdullah Salim Qasmi Apology News

مولاناُعبداللہ سالم قاسمی لنگڑاتے ہوئے تھانے پہنچے، نازیبا بیان کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی، ویڈیو سامنے آیا

Mohammed Zubair X Block News

فیکٹ چیکر محمد زبیر کی رام نومی پر تشدد سے متعلق پوسٹس کو X نے سرکار کے حکم پر بلاک کردیا

LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

مارچ 31, 2026
Chechen Forces Iran War News

چیچن فوجی یونٹس امریکہ کے خلاف ایران میں لڑنے کے لیے تیار: رپورٹس

مارچ 31, 2026
Abdullah Salim Qasmi Apology News

مولاناُعبداللہ سالم قاسمی لنگڑاتے ہوئے تھانے پہنچے، نازیبا بیان کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی، ویڈیو سامنے آیا

مارچ 31, 2026
Mohammed Zubair X Block News

فیکٹ چیکر محمد زبیر کی رام نومی پر تشدد سے متعلق پوسٹس کو X نے سرکار کے حکم پر بلاک کردیا

مارچ 31, 2026

حالیہ خبریں

LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

مارچ 31, 2026
Chechen Forces Iran War News

چیچن فوجی یونٹس امریکہ کے خلاف ایران میں لڑنے کے لیے تیار: رپورٹس

مارچ 31, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN