غزہ اور لبنان جنگ کے بعد اسرائیل کو فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، جبکہ قدامت پسند اسرائیلیوں نے فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی بھرتی مرکز کے قریب پولیس اور فوج میں شمولیت سے انکار کرنے والے اسرائیلیوں میں تصادم بھی ہوا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کا انتہائی قدامت پسند فرقہ اسرائیل کی لازمی فوجی ڈیوٹی کو غیر مذہبی قرار دیتا ہےقدامت پسند یہودیوں نے احتجاج کے دوران اعلان کیا کہ وہ مرجائیں گے مگر اسرائیلی فوج میں شامل نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اسرائیل میں ہر شہری کو دو سے تین سال فوجی ڈیوٹی لازمی انجام دینا ہوتی ہے۔
••چارغیرملکی سمیت پانچ شہری ہلاک
دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے اسرائیل میں راکٹ حملوں میں 5 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹ حملہ شمالی سرحد کے قریب متولا قصبے کے قریب کیا گیا چینل 12 کے مطابق مرنے والوں میں ایک اسرائیلی شہری تھا، جبکہ باقی 4 غیر ملکی شہری تھے، جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے