نئی دہلی:مڈل ایسٹ سے بہت بڑی خبر آرہی ہے جس نے جنگ سے متعلق نئی قیاس ارائیوں کو جنم دیا ہے ملک کے معروف اور معتبر مانے جانے والے انگریزی روزنامے ‘ٹائمز آف انڈیا’کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے 90 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک ک کردیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ اب تک کی مجموعی تعداد ہے یا 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق دیگر ذرائع ابلاغ سے نہیں ہوئی ہے۔ لیکن لبنان کی شفق نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر: حزب اللہ نے درجنوں اسرائیلی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، حزب اللہ نے اپنی کارروائیاں تیز کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے مطابق راکٹ حیفا کے شمال مغرب میں سٹیلا مارس نیول بیس اور میرون فضائی نگرانی کے اڈے پر گرے۔ اس گروپ نے پیر کو لبنانی ساحل پر راس النکورہ پر حملہ کرنے کے لیے دو ڈرونز کا بھی استعمال کیا، مبینہ طور پر درست حملے کیے گئےجس میں اسرائیل کے زبردست نقصان کی خبر ہے
اے بی سی نیوز نے اے پی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یمن کے حوثیوں نے پیر کے روز بحیرہ احمر کے قریب آبنائے باب المندب سے گزرنے والے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنایا لیکن وہ محفوظ رہا۔ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے اسرائیل کے تین کارگو جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
برطانوی فوج کے یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے کہا کہ آبنائے باب المندب سے گزرنے والے جہاز، جو بحیرہ احمر کو خلیج عدن اور جزیرہ نما عرب کو مشرقی افریقہ سے الگ کرتا ہے، نے حملوں کی اطلاع دی۔