اردو
हिन्दी
مارچ 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی شاہی امام سید احمد بخاری سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت.

8 منٹس پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Syed Ahmed Bukhari Condolence Meeting News
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مولانا محمود اسعد مدنی کا پیغامِ تعزیت: “والدین کا سایہ اللہ کی عظیم نعمت ہے، ان کی جدائی ناقابلِ تلافی خسارہ ۔
نئی دہلی: 29 مارچ جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد، ناظمِ عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی سربراہی میں، شاہی جامع مسجد دہلی پہنچا، جہاں انہوں نے شاہی امامِ مولانا سید احمد بخاری سے ملاقات کر کے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دلی تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر وفد نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی جانب سے بھی تعزیتی کلمات پہنچائے۔ مولانا مدنی جو دہلی سے باہر ہیں ۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا:
“والدین کا سایہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، ان کی جدائی ایک ایسا صدمہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ہم اس غم کی گھڑی میں مولانا سید احمد بخاری، سید طارق بخاری، سید یحی بخا ری اور سید حسن بخاری اور ان کے دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔”
ملاقات کے دوران مولانا سید احمد بخاری نے بتایا کہ ان کی والدہ کی عمر 95 برس تھی اور وہ الحمدللہ آخری وقت تک صحت مند تھیں۔
وفد نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے ساتھ اپنی مکمل ہمدردی اور خیرخواہی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب امام مولانا شعبان سے بھی ملاقات ہوئی اور ان سے بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
جمعیۃ علماء ہند کے اس وفد میں مولانا محمد عظیم اللہ صدیقی (سیکرٹری جمعیۃ علماء ہند)، سینئر آرگنائزر مولانا ضیاء اللہ قاسمی، ناظم جمعیت علماء ضلع نئی دہلی جناب اسد میاں، آرگنائزر جمعیت علماء ہند مفتی حسان قاسمی سمیت دیگر ذمہ داران شامل تھے۔

ٹیگ: Jamiat Ulema HindShahi Imam Syed Ahmed BukhariSyed Ahmed Bukhari Condolence Meeting News

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Israel Chemical Plant Attack News
خبریں

ایران نے اسرائیل کا کیمیکل پلانٹ اڑادیا بیلیسٹک میزائل سے حملہ، ہرطرف آگ اور کالا دھواں ،

29 مارچ
Iran War Protests News
خبریں

جنگ کے خلاف مظاہرے اور ینٹاگون کی ایران میں کئی ہفتوں کی زمینی لڑائی کی تیاری ،مذاکرات بھی جاری

29 مارچ
Rishi Kesh Vaidya Arrest News
خبریں

خود ساختہ دھرم گرو رشی کیش ویدیہ رہپ کے الزام میں گرفتار

28 مارچ
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN