کورونا وائرس کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہونے پر بند کیا جانے والا معروف بھارتی شو ’دی کپل شرما شو‘ کا مئی سے نئے انداز میں دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی سے کپل شرما نئے انداز سے اپنے شو میں واپسی آنے والے ہیں، حتمی تاریخوں کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
کپل شرما شو کاحصہ رہنے والے کامیڈین کرشنا ابھیشک کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نئے انداز سے نئے سیٹ پر شو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شو میں اس مرتبہ متعدد نئی چیزیں شامل کی جائیں گی اور شو میں نئے لوگ بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جنوری میں بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے’کپل شرما شو‘ بھی مالی مشکلات کا شکار ہوا اور شو انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ فروری سے اس شو کو بند کردیا جائے