بی جے پی لیڈر اور مہاراشٹر حکومت میں کابینہ کے وزیر مسلمانوں کے خلاف ہمیشہ گندی زبان استعمال کرنے والے نتیش رانے نے مسلم کمیونٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میٹنگ میں انتہائی متنازع گفتگو کی انہوں نے کہا اپوزیشن والے ای وی ایم کا مطلب نہیں سمجھتے۔ ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ حالیہ انتخابات میں ہندوؤں نے کس تناظر میں ووٹ دیا۔ ای وی ایم کا مطلب ہے every vote against mulla ہر ووٹ ملا کے خلاف ۔ اس لیے ہم فخر سے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ای وی ایم کی وجہ سے جیتے نتیش رانے نے دعویٰ کیا کہ ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے مسلمانوں کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔ میں مسلم کمیونٹی کے پاس ووٹ مانگنے نہیں گیا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ جو چاہیں کریں، لیکن اس بار ہندو باشعور ہیں اور انہوں نے ہمیں جتوایا ہے۔ میں ایک کٹر ہندو ہوں اور میں نے ہمیشہ ان پر تنقید کی ہے، اس لیے اس نے مجھے ہرانے کا منصوبہ بنایا۔ مجھے ہرانے کے لیے سعودی اور ممبئی سے فنڈنگ ہوئی لیکن ہندو ان کے آگے نہیں جھکے۔ بی جے پی لیڈر نے لو جہاد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم مہاراشٹر میں لو جہاد کے متاثرین سے ملے تو ہمیں معلوم ہوا کہ وہ کس طرح پیسے کا استعمال کرکے ہماری بہنوں کی زندگیاں برباد کرتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ اس کی تفصیل بتاتے ہیں۔ کیا وہ جانتے ہیں کہ ہماری ہندو بہن کہاں رہتی ہے اور کتنی امیر ہے؟ اور پھر وہ خود کو تیار کرتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ کون سی گاڑی دکھانا چاہتے ہیں۔ وہ کون سے کپڑے استعمال کرتے ہیں اور کس برانڈ کی گھڑی پہنتے ہیں؟ وہ ہماری بہنوں کو نشانہ بناتے ہیں اور یہ پیسہ ان کی جیبوں میں ایسے بازاروں سے آتا ہے۔