امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں اتوار سے تیز ہوائیں چلنے کے باعث جنگلات میں لگی آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امکان ہے کہ شمال اور شمال مشرق کی جانب ’سانٹا اینا ونڈز‘ 96 سے 112 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔جبکہ ساحلی علاقوں اور وادیوں میں 56 سے 88 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اتوار کی شب ساحلی علاقوں میں ہوائیں اپنا رُخ تبدیل کریں گی۔ منگل اور بدھ کو سانٹا اینا ونڈز کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا۔اب تک 24ہلاکتوں کی اطلاع ہے- اگرچہ اس صورتحال کے حوالے سے غیر یقینی پائی جاتی ہے تاہم یہ خدشہ پایا جاتا ہے کہ ہواؤں کی رفتار گذشتہ دنوں کے مقابلے زیادہ ہوگی۔ گذشتہ منگل کو پالیسڈس کے مقام پر آگ اسی وقت پھیلنا شروع ہوئی تھی جب سانٹا اینا ونڈز کا آغاز ہوا تھا۔ بدھ کے بعد تیز ہواؤں کے سلسلے میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ تاہم اب تک یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران سانٹا اینا ونڈ کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا۔اکثر زیادہ آمدن والے افراد کی رہائش گاہیں ہیں اور ادھر گیٹی سینٹر نامی آرٹ میوزیم بھی واقع ہےبرینٹ ووڈ میں امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس، باسکٹ بال سٹار لیبران جیمز، اداکار اور ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شواسنیگر، ڈزنی کے سربراہ باب ایگر اور ریپر ڈاکٹر ڈرے کے گھر واقع ہیں۔مقامی فائر چیف شاد اگستن کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کو علاقہ چھوڑ دینا چاہیے اگر انھیں متنبہ کیا جا رہا ہے۔