دہلی :آر کے بیورو | بنگلہ دیش میں حالیہ ہنگامہ آرائی کے دوران دیپو چندر داس کی ماب لنچنگ اور قتل پر ، جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسے شرمناک واقعہ قرار دیا ہے ـ
خبررساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے جس کا ویڈیو ایے این آئی کے xاکاونٹ پر ہے، انہوں نے کہا ، ” یہ انتہائی شرمناک ہے، جب مسلمان ایسی حرکتیں کرتے ہیں، تو ہمارے سر شرم سے جھک جاتے ہیں، آنکھیں جھک جاتی ہیں ،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ـ انہوں نے کہا کسی بھی مہذب معاشرے میں کسی کو بھی یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ کسی دوسرے انسان کو قتل کرے چاہے کسی نے کتنی بڑی غلطی کیوں نہ کی ہو – سزا دینے کا ایک پروسس ہے اس پر عمل کرنا چاہیے ، اس کے علاوہ، اگر مجرم مسلمان ہو اورمظلوم غیر مسلم ہو تو یہ جرم اور بھی زیادہ سنگین ہوجاتا ہے – ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں •••••• بنگلہ دیش کے عوام اور سرکار سے آپ نے کہا کہ کسی کو مارنا تو بہت بڑی بات ہے کسی کی تذلیل کرنے کی بھی اسلام کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دیتا..
مولانا مدنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا, ہاں، یہ افسوسناک بات ہے کہ برصغیر ہند میں انتہا پسندی میں اضافہ ہورہا ہے،اسے روکنا ہوگا- اس علاقہ اور دنیا بھر میں اس کا مقابلہ کرنا ہوگا – دنیاکو ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے جس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔







