اردو
हिन्दी
اپریل 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سرما معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوگی:محمود مدنی کا انتباہ

2 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Mahmood Madani Warning Sarma Case
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*جمعیۃ علماء ہند ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے پرعزم
نئی دہلی: 17 فروری: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی جانب سے ’ نفرت انگیزی اور شرانگیزی‘ کے معاملے میں دائر عرضیوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی طرف سے عرضی گزاروں کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت اور تبصرہ پر جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے انصاف پسند حلقوں کے لیے مایوس کن طرزِ عمل قرار دیا ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ دستورِ ہند کی دفعہ 32 کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے آئین کا ’ دل اور روح‘قرار دیا تھا، کیوں کہ یہ شہریوں کو اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے براہِ راست سپریم کورٹ سے رجوع کا حق دیتا ہے۔ ایسے معاملات، جن کا تعلق نفرت انگیزی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور کسی طبقے کے جینے کے حق سے ہو، ان میں عدالتِ عظمیٰ سے مضبوط اور واضح قدم اٹھانے بلکہ ازخود (سوموٹو) کارروائی کی توقع کی جاتی ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ جب ملک کے ایک وزیر اعلیٰ کے ذریعہ نفرت انگیزی کے معاملے میں براہِ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے اورجواباً اسے انتخابی سیاست سے جوڑ کر کمزور نوعیت کا معاملہ بتایا جائے، تو عوام کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہونا فطری ہے کہ کیا ہمارا عدالتی نظام حکومت کے سامنے گھٹنے تو نہیں ٹیک رہا یا وزیر اعلی ٰکے مفاد کو انصاف پر ترجیح دی جا رہی ہے؟ اس قسم کا احساس نہ صرف مایوسی کو فروغ دیتا ہے بلکہ عدالت کے عوامی احترام اور اس کی ساکھ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
مولانا مدنی نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء ہند عدلیہ کے ادارہ جاتی احترام پر یقین رکھتی ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی سمجھتی ہے کہ نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کے معاملات میں غیر معمولی سنجیدگی، غیر جانبداری اور تیز رفتار انصاف ناگزیر ہے۔ بالخصوص جب معاملہ کسی ریاست کے وزیر اعلیٰ سے متعلق ہو تو اسے براہِ راست سپریم کورٹ میں سنا جانا چاہیے، تاکہ ملک کے وقار اور آئینی بالادستی کو چیلنج کرنے والوں کو واضح پیغام مل سکے۔
مولانا مدنی نے اعلان کیا کہ جمعیۃ علماء ہند ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرے گی تاکہ امن و انصاف پر یقین رکھنے والی اکثریت کو مایوسی نہ ہو اور ملک میں انصاف و مساوات کا نظام مضبوط اور مستحکم رہے۔

ٹیگ: hemant bismaJudiciary DebateMahmood Madaninews todayPublic StatementSarma Case

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Iran US Aircraft News
خبریں

ایران نے ایک اور امریکی طیارہ مار گرایا، پائلٹ بھی پکڑلیا, وائٹ ہاؤس ۔ نےتصدیق کردی

03 اپریل
Delhi Riots Acquittal News
خبریں

دہلی فسادات :9 افراد باعزت بری, جمعیت کی کوششیں رنگ لائیں

03 اپریل
LPG Crisis Workers Crowd News
خبریں

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

31 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Abdullah Salim Qasmi Apology News

مولاناُعبداللہ سالم قاسمی لنگڑاتے ہوئے تھانے پہنچے، نازیبا بیان کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی، ویڈیو سامنے آیا

مارچ 31, 2026
LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

مارچ 31, 2026
Muslim Board Iran Support News

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر کھل کر ایران کی حمایت میں آئے کہا پوری امت اور عالم اسلام اس کا ساتھ دے

مارچ 30, 2026
Mohammed Zubair X Block News

فیکٹ چیکر محمد زبیر کی رام نومی پر تشدد سے متعلق پوسٹس کو X نے سرکار کے حکم پر بلاک کردیا

مارچ 31, 2026
Iran US Aircraft News

ایران نے ایک اور امریکی طیارہ مار گرایا، پائلٹ بھی پکڑلیا, وائٹ ہاؤس ۔ نےتصدیق کردی

Delhi Riots Acquittal News

دہلی فسادات :9 افراد باعزت بری, جمعیت کی کوششیں رنگ لائیں

LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

Chechen Forces Iran War News

چیچن فوجی یونٹس امریکہ کے خلاف ایران میں لڑنے کے لیے تیار: رپورٹس

Iran US Aircraft News

ایران نے ایک اور امریکی طیارہ مار گرایا، پائلٹ بھی پکڑلیا, وائٹ ہاؤس ۔ نےتصدیق کردی

اپریل 3, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Aircraft News

ایران نے ایک اور امریکی طیارہ مار گرایا، پائلٹ بھی پکڑلیا, وائٹ ہاؤس ۔ نےتصدیق کردی

اپریل 3, 2026
Delhi Riots Acquittal News

دہلی فسادات :9 افراد باعزت بری, جمعیت کی کوششیں رنگ لائیں

اپریل 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN