نئی دہلی: 4 جنوری
بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی کی پہلی فہرست میں 29 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ مالویہ نگر سے ستیش اپادھیائے، گاندھی نگر سے اروند سنگھ لولی اور کالکاجی سے رمیش ودھوری کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ بی جے پی نے نئی دہلی سیٹ سے اروند کیجریوال کے خلاف پرویش ورما کو میدان میں اتارا ہے۔
••دل بدلوؤں کو بھرپور موقٹ
اس بار بی جے پی نے ان لیڈروں کا بھی خیال رکھا ہے جو دوسری پارٹیوں سے بی جے پی میں آئے ہیں۔ بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے راجکمار آنند، راجکمار چوہان اور کیلاش گہلوت کو ٹکٹ دے کر عزت دی ہے۔ وہیں کانگریس پارٹی سے آنے والے ارویندر سنگھ لولی کو بھی گاندھی نگر سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ یہ کانگریس اور آپ کے لیڈروں کے لیے ایک پیغام ہے کہ اگر وہ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان کا پورا احترام کیا جائے گا۔ ساتھ ہی آپ کو بتاتے چلیں کہ اس بار بی جے پی نے بغیر کسی سی ایم چہرے کے اسمبلی انتخابات میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
••کس کو کہاں سے ٹکٹ ملا؟
بی جے پی نے آدرش نگر سے راج کمار بھاٹیہ، بادلی سے دیپک چودھری، رٹھالا سے کلونت رانا، نانلوگئی جاٹ سے منوج شوقین، منگول پوری (ایس سی) سے راج کمار چوہان، روہنی سے وجیندر گپتا، شالیمار باغ سے ریکھا گپتا، ماڈل ٹاؤن سے اشوک گوئل کو میدان میں اتارا ہے۔ ، قرول باغ (ایس سی) دشینت کمار گوتم، پٹیل نگر سے راج کمار آنند، سردار منجندر سنگھ سرسا راجوری گارڈن سے ،جنک پوری سے آشیش سود، بیجواسن سے کیلاش گہلوت، نئی دہلی سے پرویش صاحب سنگھ ورما، جنگپورہ سے سردار ترویندر سنگھ ماروا، مالویہ نگر سے ستیش اپادھیائے، آر کے پورم سے انل شرما، مہرولی سے گجیندر یادو، چھتر پور سے کرتار سنگھ تنور، امبیڈکر نگر (آجا ) سے خوشی رام چنار، کالکاجی سے رمیش بدھوری، بدر پور سے نارائن دت شرما، پٹ پڑ گنج سے رویندر سنگھ نیگی، وشواس نگر سے اوم پرکاش شرما، کرشنا نگر سے انل گوئل، گاندھی نگر سے سردار ارویندر سنگھ لولی، سیما پوری (ایس سی) سے کماری رنکو، روہتاس نگر سے جتیندر مہاجن اور گھونڈا سے اجے مہاور کو ٹکٹ ملا ہے