نئی دہلی:وقف ترمیمی بل 2024 لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور کر لیا گیا ہے۔ اب مسلمان اس کو لے کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اس ترمیمی بل کے خلاف ملک کے کونے کونے میں مسلمانوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ کولکتہ، حیدرآباد اور ممبئی سمیت ملک کے مختلف مقامات اور بڑے شیروں میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ادھر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس بل کی منظوری کے بعد اسے جمہوریت کے لیے ایک سیاہ باب اور بدنما داغ قرار دیا ۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اقتدار میں رہنے والے اقتدار کے نشے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت نے مسلم تنظیموں اور مسلمانوں کی آواز نہیں سنی۔ مسلمان اس کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے اور ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
انڈیا ٹی وی کے مطابق احمد آباد سے کولکتہ تک احتجاج وقف ترمیمی بل کے مسلم تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ کولکتہ اور حیدرآباد سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی احتجاج کیا گیا۔ دریں اثنا، پولیس نے آج دہلی کے جامعہ علاقے میں فلیگ مارچ کیا۔ دہلی میں اس بل کے خلاف مظاہروں کے امکان کے درمیان آر پی ایف نے فلیگ مارچ کیا اور بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔