متھرا:
ضلع میں گوردھن قصبہ کے بڑا بازار مسجد میں گزشتہ اتوار کو شر پسند عناصر نے گھس کر امام سے ہاتھا پائی کی اور لاؤڈ اسپیکر کے تارے توڑ کر لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پولیس نے فوراً موقع پرپہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ اس سلسلے میں مسجد کے امام سے ملی تحریر کی بنیاد پر نو لوگوں کے خلاف نامزد معاملہ درج کیا گیاہے ۔ پولیس ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔
نیوز ایجنسی (بھاشا) کے مطابق سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر گورو گروور نے بتایا کہ گووردھن قصبہ کے بڑا بازار علاقے میں واقع مسجد میں اتوار کے روز اچانک 8-9نوجوان گھس گئےاور مخالفت کرنے پر امام محمد الیاس کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ انہوںنے بتایا کہ نوجوان چھت پر چڑھ گئے اور لاؤڈ اسپیکر اور تار لے کر فرار ہوگئے۔
واقعہ سے ناراض اقلیتی فرقہ کے لوگوں نے پولیس و انتظامیہ خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
ایس پی دیہات شریش چندر نے کہا کہقصبے میں ماحول خراب کرنے کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور امام سمیت تمام باشندوں کو شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلاتے ہوئے انہیں پرسکون کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے امام کے ذریعہ دی گئی تحریر کی بنیاد پرسوربھ نمبردار ، پون شرما ، دھیرج کوشک ، کنہا ٹھاکر ، دیپک شرما ، راکی ، ڈوری ، جے ٹھاکر سمیت 9 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔