اردو
हिन्दी
فروری 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا ارشد مدنی نے جدید تعلیم پر زور دیا, نئے تعلیمی سال کے لئے اسکالر شپ  کا اعلان

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
60
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے جمعیۃ علماء ہند کے ہیڈکوارٹر میں تعلیمی سال 25-2024 کے لیے آج اسکالرشپ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ جمعیۃ علماء ہند اور مولانا حسین احمد مدنی چیریٹیبل ٹرسٹ دیوبند 2012 سے اہلیت کی بنیاد پر منتخب کردہ غریب طلبا کو اسکالرشپ فراہم کر رہی ہے۔ اسی منصوبہ کے تحت ہر سال انجینئرنگ، میڈیکل اور جرنلزم وغیرہ شعبہ یا کسی بھی ٹیکنیکل و پروفیشنل کورس میں پڑھ رہے معاشی طور سے کمزور ایسے طلبا کو اسکالرشپ دی جاتی ہے جنھوں نے گزشتہ سال کے امتحان میں کم از کم 75 فیصد نمبرات حاصل کیے ہوں۔ رواں مالی سال 25-2024 کے لیے اسکالرشپ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2025 ہے۔ اسکالرشپ کے لیے فارم ویب سائٹ www.jamiatulamaihind.com سے ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تعلیمی سالوں کے دوران مختلف کورسز میں منتخب کردہ 925 طلبا کو اسکالرشپ دی گئی تھی، جن میں ہندو طلبا بھی شامل تھے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جمعیۃ علماء ہند مذہب کی بنیاد پر کوئی کام نہیں کرتی۔ اہم بات یہ ہے کہ طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اب اسکالرشپ کی مجموعی رقم بڑھا کر 2 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اس تعلق سے کہا کہ ’’ان اسکالرشپس کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری اس چھوٹی سی کوشش سے بہت سے ایسے ذہین اور محنتی بچوں کا مستقبل کسی حد تک بہتر ہو سکتا ہے جنھیں معاشی مشکلات کے سبب اپنی تعلیم کو جاری رکھنے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
ولانا مدنی نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر آج کی دنیا میں کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ جدید اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمیں بچوں کو مذہبی و اخلاقی تعلیم بھی دینی چاہیے تاکہ وہ آگے چل کر اپنی سرگرم زندگی میں ایک کامیاب انسان کے ساتھ ساتھ اخلاق مند انسان بھی بن سکیں۔ ہمیں ایسے اسکولوں و کالجوں کی بے حد ضرورت ہے جن میں دینی ماحول میں ہمارے بچے جدید اعلیٰ تعلیم بغیر کسی رخنہ اور تفریق کے حاصل کر سکیں۔
مولانا ارشد مدنی نے قوم کے بااثر لوگوں سے اپیل کی کہ جن کو اللہ نے دولت دی ہے، وہ زیادہ سے زیادہ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ ایسے اسکول و کالج بنائیں جہاں بچے دینی ماحول میں آسانی سے اچھی تعلیم حاصل کر سکیں۔ ارتداد کو خطرناک بتاتے ہوئے مولانا مدنی نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اسے انتہائی منصوبہ بند طریقے سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت ہماری بچیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ اگر اس فتنہ کو روکنے کے لیے فوراً قدم نہ اٹھایا تو آنے والے دنوں میں حالات خطرناک ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اس فتنے کو ’کو-ایجوکیشن‘ کے سبب قوت مل رہی ہے اور ہم نے اسی لیے اس نظام کی مخالفت کی تھی اور تب میڈیا نے ہماری اس بات کو منفی انداز میں پیش کرتے ہوئے یہ تشہیر کیا تھا کہ مولانا مدنی لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں۔ حالانکہ ہم ’کو-ایجوکیشن‘ کے مخالف ہیں، لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف

ٹیگ: Maulana Arshad Madanimodern education

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Gujarat High Court Slap Ruling Case
خبریں

بیوی کا بتائے بغیر مائیکے میں رہنے پر شوہر کی طرف سے تھپڑ مارنا ظلم نہیں: گجرات ہائی کورٹ

22 فروری
West Asia Instability India Impact Analysis
خبریں

مغربی ایشیا میں عدم استحکام سے بھارت بھی متاثر ہوگا:معروف تجزیہ نگار اشرف زیدی سے خاص گفتگو

22 فروری
Iran Strike Khamenei Target Possibility
خبریں

ایران کے خلاف ممکنہ اسٹرائیک میں خامنہ ای اور کے بیٹے کو ٹارگٹ کرنا بھی شامل

22 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammad Deepak Statement Controversy

دیپک نے کہا مجھے خود کو "محمد دیپک” کہنے کا کوئی افسوس نہیں ہے

فروری 15, 2026
UGC Directive Sangh Programs Participation

تعلیمی ادارے سنگھ سے منسلک تنظیموں کے پروگرام میں شریک ہوں: یو جی سی کی ‘ہدایت’

فروری 15, 2026
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Gujarat High Court Slap Ruling Case

بیوی کا بتائے بغیر مائیکے میں رہنے پر شوہر کی طرف سے تھپڑ مارنا ظلم نہیں: گجرات ہائی کورٹ

West Asia Instability India Impact Analysis

مغربی ایشیا میں عدم استحکام سے بھارت بھی متاثر ہوگا:معروف تجزیہ نگار اشرف زیدی سے خاص گفتگو

Iran Strike Khamenei Target Possibility

ایران کے خلاف ممکنہ اسٹرائیک میں خامنہ ای اور کے بیٹے کو ٹارگٹ کرنا بھی شامل

Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

Gujarat High Court Slap Ruling Case

بیوی کا بتائے بغیر مائیکے میں رہنے پر شوہر کی طرف سے تھپڑ مارنا ظلم نہیں: گجرات ہائی کورٹ

فروری 22, 2026
West Asia Instability India Impact Analysis

مغربی ایشیا میں عدم استحکام سے بھارت بھی متاثر ہوگا:معروف تجزیہ نگار اشرف زیدی سے خاص گفتگو

فروری 22, 2026
Iran Strike Khamenei Target Possibility

ایران کے خلاف ممکنہ اسٹرائیک میں خامنہ ای اور کے بیٹے کو ٹارگٹ کرنا بھی شامل

فروری 22, 2026
Ramadan Perception Reality Analysis

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

فروری 21, 2026

حالیہ خبریں

Gujarat High Court Slap Ruling Case

بیوی کا بتائے بغیر مائیکے میں رہنے پر شوہر کی طرف سے تھپڑ مارنا ظلم نہیں: گجرات ہائی کورٹ

فروری 22, 2026
West Asia Instability India Impact Analysis

مغربی ایشیا میں عدم استحکام سے بھارت بھی متاثر ہوگا:معروف تجزیہ نگار اشرف زیدی سے خاص گفتگو

فروری 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN