اردو
हिन्दी
اپریل 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

معروف مدرسہ باب العلوم جعفرآباد دہلی کے مہتمم مولانا داؤد امینی کا انتقال

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
162
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*جمعیۃ علماء کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار
نئی دہلی، 11 جولائی :سرکردہ سماجی کارکن ،دہلی کے معروف مدرسہ باب العلوم جعفرآباد،  کے مہتمم اور جمعیۃ علماء  ہند صوبہ دہلی کے سابق نائب صدر مولانا داؤد امینی آج دہلی کے لوک نایک ہسپتال میں انتقال  کرگیے  وہ گزشتہ پانچ دنوں سے نمونیا کی شدت کے باعث  یہاں زیر علاج تھے۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔
مولانا داؤد امینی  دہلی کی  فعال شخصیتوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ وہ دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی اور رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے بھی صدر تھے۔ ان کا تعلق متعدد ملی، سماجی اور تعلیمی تحریکات سے رہا، بالخصوص 2020 کے دہلی فسادات کے بعد  جمعیۃ علماء ہند کے پلیٹ فارم سے متاثرین کی بازآبادکاری میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ انھوں نے فساد زدہ مساجد کی باز آبادکاری میں بڑھ چڑھ کر محنت کی اور اول وقت میں ضرورت مندوں تک پہنچنے میں ک سب سے آگے آگے رہے ،
ان کے انتقال پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین کو صبر و استقامت کی تلقین کی ہے ۔انھوں نے  کہا کہ ان کی وفات سے دہلی کی دینی و ملی قیادت میں بڑا خلا پیدا ہوا ہے ۔ موصوف جمعیت علماء کے  مخلص خادم تھے ، ان کے والد محترم حضرت مولانا مفتی ظفر الدین مرحوم طویل عرصے تک جمعیت علماء صوبہ دہلی کے صدر رہے، مدرسہ باب العلوم جمعیت علماء کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ۔ان کی وفات کے بعد موصوف نے نہ صرف اس روایت کو برقرار رکھا بلکہ جمعیت کے متعدد عہدوں پر رہ کر ملی خدمت میں مشغول رکھا ۔
آج بعد نماز عصر مولانا مرحوم کی وفات کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مدرسہ باب العلوم جعفرآباد پہنچ کر ان کے صاحبزادے قاری اویس اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس وفد کے سربراہ  ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کے علاوہ وفد میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم مولانا حذیفہ قاسمی، مولانا غیور احمد قاسمی، مولانا یاسین جہازی، مولانا ذاکر حسین قاسمی، مولانا عظیم اللہ قاسمی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی اور دہلی کی دیگر کئی اہم شخصیات شامل تھیں۔
اس موقع پر مدرسہ باب العلوم میں ایک مختصر تعزیتی و ایصالِ ثواب کی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں مولانا حذیفہ قاسمی نے مختصر اور پراثر خطاب کیا۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کی گراں قدر خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔lاس موقع جمعیت علماء ہند سے وابستہ احباب و متعلقین و اربابِ مدارس سے گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت و ایصال ثواب کا اہتمام کریں ۔اعلان کےمطابق مدرسہ باب العلوم جعفرآباد کے احاطے میں نماز جنازہ آج  بعد نماز عشاء 9.30 کو ہوگی ، جب کہ ان کے آبائی وطن مہوں میوات میں نماز جنازہ و تدفین کل صبح 12 جولائی کو سات بجے ہو گی۔

ٹیگ: Maulana Dawood Amini،head،Madrasa Bab-ul-Uloom،Jafarabadpassed away.

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Humayun Kabir Owaisi Video Row
خبریں

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

10 اپریل
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ
خبریں

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

10 اپریل
UGC Vande Mataram News
خبریں

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

10 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
Abdullah Salim Qasmi Apology News

مولاناُعبداللہ سالم قاسمی لنگڑاتے ہوئے تھانے پہنچے، نازیبا بیان کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی، ویڈیو سامنے آیا

مارچ 31, 2026
LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

مارچ 31, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

مارچ 31, 2026

حالیہ خبریں

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN