نئی دہلی:
بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی ضلع پنچایت صدور کے الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، بلکہ ساری توجہ اسمبلی الیکشن پر لگائے گی،اس فیصلہ نے سیاسی حلقوں میں حیرت کی لہر دوڑا دی ،اس لیے کہ سیاسی دبدبہ اور انتخابات جیتنے میں ان کا اہم رول ہوتاہے۔
دراصل اس فیصلے کے دو مقصد ہیں ایس پی نے چونکہ بڑی تعداد میں ضلع پنچایت پر قبضہ کی ہے اور وہ پہلی پارٹی بن کا ابھری تھی تو ضلع پنچایت صدر کی کرسی پر اس کا قبضہ ہوجائے گا مگر اب مایاوتی کے فیصلے سے بی جے پی کو زبردست راحت ملی ہے۔ اب بی ایس پی کے منتخب ممبران آزاد ہوں گے وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں ۔اس سے ظاہر ہے سماجوادی کو نقصان ہوگا،ماضی میں مایاوتی اپنے فیصلوں سے بی جے پی کو فائدہ پہنچا تی رہی ہیں۔اب ضلع پنچایت ممبر بی جے پی کو ووٹ دینے کے لیے آزاد ہوں گے اور یقینی طور پر بی جے پی کو جہاں ضرورت ہوگی ضلع پنچایت صدر کی کرسی پر قبضہ کر سکے گی۔