سوئٹزرلینڈ :
کورونا وبا اتنی پھیلی کیوں؟ ماہرین کے ایک بین الاقوامی پینل نے اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس کے لئے براہ راست ذمہ دار ہے۔ اس رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ خوفناک تباہی ‘’سائنس مخالف لیڈروں‘ ،کورونا سے لڑنے کے عزم کے فقدان اور تمام انتباہات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے پیش آئی ہے ۔
سائنس کے نظر انداز کرنے والے لیڈر
سوئٹزرلینڈ میں قائم انڈیپنڈیٹ پینل فار پینڈمک پریپڈنرس اینڈ رسپانس (آئی پی پی پی آر) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا کی تباہی سے بچا جاسکتا تھا، لیکن ایک کے بعد ایک غلط فیصلے لئے گئے ،ادارے لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے ، سائنس کو نظر انداز کرنے والے لیڈروں نے صحت سے متعلق کوششوں میں مصروف لوگوں کا اعتماد کم کیا اور بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے۔
حالانکہ یہ بین الاقوامی پینل ہے جس میں نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم ہیلن کلارک اور میڈیکل کے لئے نوبل انعام یافتہ سائنسدان شامل ہیں ، لیکن اس رپورٹ کو ہندوستان کے پس منظر کے خلاف دیکھنا ضروری ہے۔
ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی اور اس سے وابستہ افراد کے متعدد رہنماؤں نے مختلف اوقات میں متعدد بار کہا ہے کہ گائے کا پیشاب پینے سے کورونا ٹھیک ہوجائے گا، ان سے منسلک ایک تنظیم نے کورونا سے بچاؤ کے لیے گئو متر پارٹی رکھی تھی ۔بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر نے کہا تھاکہ گائے آکسیجن چھوڑتی ہے اور ایک لیڈر نے زور دے کر کہا تھاکہ ہون کرنے سے کورونا دور بھاگ جائے گا۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے کورونا سے بچانے کے لیاے ہنومان چالیسہ بٹوایا تھا۔