نئی دہلی :
21 مئی بروز جمعہ کو وزیر اعظم مودی اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے آن لائن ہیلتھ کیئر ورکروں سے آن لائن بات چیت کرتے ہوئے ’جذباتی‘ ہوگئے۔ ظاہر ہے ویڈیو وائر ہو گیا،جہاں پی ایم کے حامیوں سے لے کر ان کی تنقید کاروں تک نے ویڈیو کو شیئر کیا۔ یقیناً سیاسی رد عمل لکیر کے فقیر والے طرز پر ہی سامنے آیا۔ جہاں پی ایم کے حامیوں نے اسے کووڈ 19-وبا کی وجہ مرے لوگوں کے لئے ’دکھوں کا باہر آنا‘ کہا تو اپوزیشن نے اسے ’ڈراما‘ اور ’گھڑیالی آنسو‘ بتایا ۔
لیکن اسے عام عوام نے کیسے دیکھا؟ وباکے انتظام پر ہوتی تنقیدوں کو یہ کم کرے گا یا مسئلہ کو اور خراب کر دے گا۔ہم مندرجہ ذیل دونوں جہتوں پر ان کا تجزیہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
‘
ہم نے آن لائن رد عمل کی جانچ کے لیے ان نیوز چینلز پر توجہ مرکوز کی جنہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کیا تھا۔ اس کی وجہ ہے کہ نیوز چینلزکا فالوور بیس ایک متنوع ہے ،جس میں ہر سیاسی سوچ کے لوگوںکے ساتھ – ساتھ غیر جانبدار نظریات رکھنے والے افراد شامل ہوتے ہیں۔ دوسری طرف سیاسی جماعتوں اور مخصوص سیاست دانوں کے پیجزپر بنیادی طور پر پیروکار ان کے نظریے سے ملتے ہیں۔
● فیس بک
اے بی پی نیوز کے فیس بک پیج پر وزیر اعظم مودی کی ویڈیو پر 2100 صارفین نے لائیک بٹن پر کلک کیا تھا ، 1400 کے پاس ’ہاہاہا‘ ، جبکہ ’دیگر رسپانس جیسے ’لیو‘ ، ’اینگری ‘ پر 100سے کم کلک تھے۔
دوسری طرف ٹائمز آف انڈیا کے پیج کے اسی ویڈیو پر 2400 لوگوں نے ’ہاہاہا‘ پر کلک کیا جبکہ 761 افراد نے لائیک بٹن دبائے۔ این ڈی ٹی وی پر 213 نے ‘’ہاہاہا‘ اور 108 نے لائیک بٹن پر دبایا۔ ٹی وی 9 مراٹھی پر 721 نے ’ہاہاہا‘ اور 361 نے لائیک بٹن دبائے۔ انڈیا ٹوڈے پر 1000 ‘’ہاہاہا‘ اور 272 لائیک تھے۔
موٹے طور پر ’لائک‘ ظاہر کرتاہے کہ مودی کے ’جذباتی پیغام‘ کی حمایت کرتاہے ۔ہم نے موٹے طور پر اس لئے کہا کیونکہ لوگوں کے لائل بٹن دبانے کا زیادہ امکان ہوتا ہے ۔ کیونکہ لائک دبانے کے لیے صرفایک کلک کی ضرورت ہوتی ہے ۔ دوسری طرف ’ہاہاہا‘ ، ’لیو‘ ، ’اینگری‘ ، ’کیئر‘دبانے کے لیے لائک بٹن کو دباکر من پسند متبادل منتخب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
اس کے باوجود اگر ’ہاہاہا‘ رسپانس پر بہت بڑی تعداد میں لوگ کلک کررہے ہیں تو یہ پی ایم مودی کے لیے خطرےکی گھنٹی ہے۔ ایسا دکھاتا ہے کہ کم سے کم فیس بک پر ’ہاہاہا‘ رسپانس کا تناسب انگریزی نیوز پیجز اور ہندی علاقائی زبان کے پیج پر ہندی نیوز چینلز کے صفحات سے زیادہ ہے۔