نئی دہلی: کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھیلگاتار دھماکہ خیز بیانات دے کر بھارت کی سیاست میں ہلچل مچا رہے ہیں ـ اب انہوں نے الیکشن میں دھاندلی کا ایشو ہاتھ میں لے لیا ہے اور اس وقت الیکشن کمیشن ان کی دھار پر ہے ـ انہوں نے ایک بیان میں ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستان میں انتخابی نظام ‘بے جان’ مرد ہ ہے۔ کانگریس ایم پی نے الزام لگایا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ‘دھاندلی’ ہوئی ہے اور ان کے پاس اس دعوے کو ثابت کرنے کے ثبوت موجود ہیں۔
دہلی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں 80 سے زیادہ لوک سبھا سیٹوں پر دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘سچ یہ ہے کہ ہندوستان میں انتخابی نظام ختم ہوچکا ہے، ہندوستان کے وزیر اعظم بہت کم اکثریت کے ساتھ عہدے پر ہیں، اگر 15 سیٹوں پر دھاندلی ہوئی ہے تو ہمیں شبہ ہے کہ یہ تعداد 70 سے 80 سے زیادہ ہے، وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نہ ہوتے، آنے والے چند دنوں میں ہم آپ کو ثابت کر دیں گے کہ لوک سبھا کے انتخابات میں کس طرح دھاندلی ہوئی
انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن (ای سی آئی) کا وجود ختم ہو کر غائب ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصولہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس کو پتہ چلا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ دینے والے 6.5 لاکھ ووٹروں میں سے تقریباً 1.5 لاکھ ووٹر جعلی تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں کچھ عرصے سے الیکشن سسٹم کی بات کر رہا ہوں۔ مجھے 2014 سے ہمیشہ شک تھا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ مجھے گجرات اسمبلی انتخابات میں پہلے ہی شک تھا۔کانگریس پارٹی کو راجستھان، مدھیہ پردیش یا گجرات میں ایک بھی سیٹ نہیں ملی، جس سے مجھے حیرت ہوئی۔ ہم جب بھی بولتے تھے لوگ کہتے تھے ثبوت کہاں ہے؟ پھر مہاراشٹر میں کچھ ہوا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم نے لوک سبھا الیکشن جیتا ہے۔ پھر چار ماہ بعد ہم نہ صرف ہار گئے بلکہ مکمل طور پر مٹ گئے۔ تین مضبوط جماعتیں اچانک غائب ہو گئیں۔ ہم نے انتخابی بے ضابطگیوں کی سنجیدگی سے تحقیقات شروع کر دیں۔ ہم نے پایا کہ مہاراشٹر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے درمیان ایک کروڑ نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر ووٹ بی جے پی کو گئے… اب میں بغیر کسی شک کے کہتا ہوں کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں۔








