پاکستان کے مفتی قوی نے اپہلے ایک شادی کرچکی معروف رقاصہ و بے باک اداکارہ راکھی ساونت سے آج شادی کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
مفتی قوی نے گزشتہ دنوں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر بھارتی اداکارہ نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے مثبت ردِعمل دیا تھا اور اب دونوں کی شادی کی تاریخ بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے انکشاف کیا کہ میرا 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح ہو گا، نکاح کی تاریخ راکھی کی مرضی کے مطابق ہی رکھی
پاکستان کے معروف روزنامہ جنگ کے مطابق مفتی قوی کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد راکھی ساونت کا لباس مکمل اسلامی اور شرعیت کے مطابق ہو گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ میں خود بھی اپنا لباس تبدیل کر لوں۔
اس سے پہلے ایک پوڈ کاسٹ میں مفتی قوی نے راکھی سے شادی کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر والدہ اجازت دیں گی تو راکھی ساونت سے شادی کے لیے تیار ہوں۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں، قوی صاحب آپ کے نام میں ہی قوی آتا ہے، میرے لیے ’کویتا‘ (شاعری) لکھیے