نئی دہلی:(ایجنسی)
رائٹ ونگ یوٹیوبر سریش راجپوت نے دیوالی پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے دیوالی کو لےکرمبینہ ہندو مخالف خیالات کی مخالفت کرنے کے لیےگزشتہ چار نومبرکو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا۔سوشل میڈیاپر وائرل ہوئے اس ویڈیو میں راجپوت کو وزیر اعلیٰ کیجریوال کے لیےغیرمہذب زبان کا استعمال کرتے اور انہیں گولی مارنے کی دھمکی دیتے سنا جا سکتا ہے۔
’دی وائر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں وہ کہتے ہیں،’جب پاکستان سے ہندوستان ہارا تھا، تب دہلی میں پٹاخے چلے تھے، تب تیرا ایک بال بھی نہ اکھڑا۔ تیرا گیان دیوالی اور ہولی پر ہی باہر آتا ہے۔کیجریوال، پیتل بھر دوں گا، پیتل۔‘بتا دیں کہ یہاں پیتل بھرنے سے مطلب گولی مارنے سے ہے۔
اس46 منٹ کے ویڈیو میں انہیں مسلمانوں کوپرتشدداورقابل اعتراض گالیاں اور دھمکیاں دیتے سنا جا سکتا ہے۔ حالانکہ ویڈیو کو جلد ہی ڈیلٹ کر دیا گیا۔اس کے بعد ویڈیو میں راجپوت اور راہل شرما نام کے ایک اور شخص کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ کس طرح اترپردیش پولیس نے مسلمان عورتوں کو سبق سکھایا۔
اس پورےویڈیو میں مسلمان مردوں کے لیےجہادی اور دوسرے قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔یوٹیوبر نےتریپورہ میں مسلم مخالف تشدد کا بھی جشن مناتے ہوئے کہا،اصلی دیوالی تریپورہ میں منائی گئی۔ یہی دیوالی ہے۔ ’تصورکیجیے سبھی ہندو تریپورہ کی طرح جاگ جائے تو سوچو آپ کا مقدر کیا ہوگا؟‘