اردو
हिन्दी
فروری 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

متھرا کے اے ایچ ایم اسکول میں اہم قومی سیمینار، سرکردہ ادیبوں کی شرکت

12 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
20
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

متھرا میں ایک   قومی  سمینار کا انعقاد بعنوان  "میرا بھارت مہان گنگا جمنی تہذیب کا نشان” حسن ہوم لائبریری، اے ایچ ایم اسکول  میں منعقد ہوا… پروگرام کا آغاز نامور ادیب ڈاکٹر ظہیر حسن صاحب کی کتاب مرزا غالب اور جان کیٹس کا تقابلی مطالعہ کے اجرا سے ہوا۔ اس پروقار تقریب میں علم و ادب کے نامور شخصیات نے شرکت کی اور اپنی بصیرت افروز گفتگو سے سامعین کو  مستفید کیاپروگرام کی صدارت  پروفیسر عقیل نے کی، جبکہ نائب صدر ایڈوکیٹ ناصر عزیز  رہے۔ مہمانِ ذی وقار کے طور پر ڈاکٹر شعیب رضا وارثی اور پروگرام کے سرپرست دل تاج محلی نے اپنی شرکت سے تقریب کو مزید وقار بخشا۔

پروگرام کا آغاز اسکول کے بچوں نے برقی اعظمی  کے تحریر کردہ اسکول کے ترانے سے کیا، جس نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔ اس کے بعد باضابطہ طور پر علمی و ادبی نشستوں کا آغاز ہوا، جس میں مختلف اسکالرز اور محققین نے اپنے مقالات پیش کیے۔

پہلا مقالہ چشمہ فاروقی نے پیش کیا، اس کے بعد ڈاکٹر محمد ایوب انصاری  نے اپنی تحقیق سامعین کے گوش گزار کی۔ اس نشست کو مزید دلچسپ بنانے میں ڈاکٹر شفیع ایوب  نے نمایاں کردار ادا کیا، جنہوں نے "اردو شعر و ادب میں قومی یکجہتی اور ہماری گنگا جمنی تہذیب: کیا بے وقت کی راگنی ہے؟”قومی یکجہتی کا تصور "کے عنوان سے اپنا بصیرت افروز مقالہ پیش کیا۔ ان کی مدلل گفتگو نے حاضرین پر گہرا اثر چھوڑا۔میرٹھ کےڈاکٹر آصف علی  نے اپنے مقالہ بعنوان "نظیر اکبر آبادی کی فلسفیانہ اساس” کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ان کے بعد ڈاکٹر ارشاد  نے اپنا مقالہ بعنوان "غالب کے غالب ہونے کا راز” گہری تحقیق پر مبنی مقالہ پیش کیا، جسے سامعین نے بے حد سراہا۔ اسی نشست میں ڈاکٹر سعدیہ سلیم شمسی نے اپنا مقالہ "اردو ادب میں قومی یکجہتی” کے عنوان سے پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر  علیم کوثر  نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور سمینار کی علمی و ادبی اہمیت کو اجاگر کیا۔یہ ادبی محفل شہر کی نامور علمی و ادبی شخصیات کی موجودگی میں ایک یادگار تقریب بن گئی۔ اس سمینار نے غالب کے فن اور اس کی عظمت کے راز کو سمجھنے میں ایک اہم کردار ادا کیا اور حاضرین کو اردو ادب کے اعلیٰ معیار سے روشناس کرایا۔

ڈاکٹر شعیب رضا خان وارثی نے سمینار میں پڑھے گئے تمام مقالات پر سیر حاصل گفتگو کی… ڈاکٹر شیخ عقیل نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ "ہمارا  بھارت  ایک عظیم راشٹر ہے، جس کی ثقافت میں اتحاد اور بھائی چارے کی گہری جڑیں موجود ہیں۔ گنگا جمنی تہذیب ہماری ادبی، ثقافتی اور سماجی زندگی کا وہ حسین امتزاج ہے، جو مختلف مذاہب، زبانوں اور روایات کو ایک دھاگے میں پروئے رکھتا ہے۔”  انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے علمی و ادبی سمینارز نہ صرف تحقیق و مطالعہ کے نئے دروازے کھولتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی اور ادبی ورثے سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اظہار تشکر  ڈاکٹر ناہید اختر نے کیا ـ  (سورس:پریس ریلیز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Bangladesh Election BNP Majority Result
خبریں

بنگلہ دیش انتخابات: بی این پی کو دو تہائی اکثریت ، جماعت اسلامی نتائج کے عمل سے غیر مطمئن

13 فروری
Madani Trust Land Probe Row
خبریں

اتراکھنڈسیاسی کھیل: مولانا محمود مدنی کے ٹرسٹ اراضی معاملہ کی انکوائری شروع، یونیورسٹی کے لیے زمین لی پھر ٹکڑوں میں بیچ دی؟

13 فروری
Malik Muttasim Khan Resistance Statement
خبریں

سرینڈر نہیں ائینی،قانونی اور جمہوری راستوں سے فکری وعملی مزاحمت دکھانی ہوگی: ملک معتصم خان

13 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Bangladesh Election BNP Majority Result

بنگلہ دیش انتخابات: بی این پی کو دو تہائی اکثریت ، جماعت اسلامی نتائج کے عمل سے غیر مطمئن

Madani Trust Land Probe Row

اتراکھنڈسیاسی کھیل: مولانا محمود مدنی کے ٹرسٹ اراضی معاملہ کی انکوائری شروع، یونیورسٹی کے لیے زمین لی پھر ٹکڑوں میں بیچ دی؟

Malik Muttasim Khan Resistance Statement

سرینڈر نہیں ائینی،قانونی اور جمہوری راستوں سے فکری وعملی مزاحمت دکھانی ہوگی: ملک معتصم خان

Vande Mataram Mandatory Muslim Board Objection

وندے ماترم کو لازمی قرار دینا غیر آئینی ،مذہبی آزادی کے مںافی،ناقابل قبول۔:مسلم پرسنل لا بورڈ

فروری 12, 2026

حالیہ خبریں

Bangladesh Election BNP Majority Result

بنگلہ دیش انتخابات: بی این پی کو دو تہائی اکثریت ، جماعت اسلامی نتائج کے عمل سے غیر مطمئن

فروری 13, 2026
Madani Trust Land Probe Row

اتراکھنڈسیاسی کھیل: مولانا محمود مدنی کے ٹرسٹ اراضی معاملہ کی انکوائری شروع، یونیورسٹی کے لیے زمین لی پھر ٹکڑوں میں بیچ دی؟

فروری 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN