‘The Bengal Filesمتنازع فلم ریلیز سے پہلے کافی چرچے میں تھی، لیکن شائقین کی جانب سے توقع کے مطابق ردعمل نہیں ملا۔ ان کی پچھلی فلم ‘دی کشمیر فائلز’ نے 250 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی لیکن یہ فلم اب تک باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں کر پائی ہے۔اور اوندھے منھ گری ہے یہاں
تیسرے دن ۔’دی بنگال فائلز’ نے معمولی کمائی کیSaccanilk کی رپورٹ کے مطابق، ‘دی بنگال فائلز’ نے ابتدائی دن 1.75 کروڑ روپے کے ساتھ گھریلو باکس آفس پر اپنا اکاؤنٹ کھولا۔ رپورٹ کے مطابق فلم نے تیسرے دن 0.03 (ابتدائی اعداد و شمار) کروڑ روپے جمع کیے ہیں جس کے بعد کل کمائی 4.03 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مغربی بنگال میں فلم کی نمائش نہ ہونے سے اس کی کلیکشن متاثر ہوئی ہے۔ویسے بی جے پی اور اس کے سوشل میڈیا بنگال اسمبلی کے آنے والے الیکشن کے مدنظر خوب پروپیگنڈہ کیا تھا مگر یہ فلم نہیں ایک سیاسی نعرہ ثابت ہوئی اور فلم میکرز کے ماتھے پر پسینہ آگیا
‘دی بنگال فائلز’ کی اسٹار کاسٹ بہت دم دار ہے، جس میں متھن چکرورتی، انوپم کھیر، درشن کمار، سمرت کور، پلوی جوشی، ساسوتا چٹرجی، نماشی چکرورتی، راجیش کھیرا، پونیت اسار، پریانشو چٹرجی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں دبیندو بھٹاچاریہ، سورو داس، موہن کپور، ایکلویہ سود، انورابھا اروڑہ اور پلومی گھوش نے بھی کام کیا ہے۔ یہ فلم 1946 کے گریٹ کلکتہ قتل کے پس منظر پر مبنی ہے۔ فلم کو پورے ملک میں ریلیز کر دیا گیا ہے لیکن مغربی بنگال میں تھیٹر مالکان نے اس کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بظاہر کمائی کحساب سے فلم کا دم نکل گیا ،اسے ڈھونڈے سے بھی ناظرین نہیں مل رہے ہیں اور یہ گھاٹے کا سودا ثابت ہوئی فائلز سیریز کی یہ آخری فلم تھی








