نئی دہلی :(ایجنسی)
ایشیا کے سب سے بڑے رئیس اوراس سال اب تک کمائی میںنمبر ون گوتم اڈانی نے رئیسی میں مکیش امبانی کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی ٹاپ-10 ارب پتیوں کی فہرست میں اب چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اڈانی گروپ کی کمپنیوں اڈانی پاور، اڈانی ولمر، اڈانی گرین، اڈانی گیس کے شیئرمیں تیزی کے سبب پیر اور منگل کو انہیں زبردست منافع ہوا اور ان کی نیٹ ورتھ میں زبردست تیزی آئی ۔ اس وجہ سے وہ دنیا کے ارب پتیوں کی لسٹ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہیں مکیش امبانی 11 ویں نمبرپر ہیں۔ یہ اعداد و شمار بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے ہیں۔
دوسری جانب فوربس ریئل ٹائم بلینیئر انڈیکس کے مطابق منگل کی سہ پہر تک ایلون مسک نے پیر کو 11.7 بلین ڈالر کا نقصان اٹھایا، جبکہ منگل کو گوتم اڈانی نے 10.9 بلین ڈالر کمائے۔ اڈانی کی دولت میں آج 10.9 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
سرفہرست 10 ارب پتیوں کی فہرست میں اڈانی کی لمبی چھلانگ میں ان کی نیٹ ورتھ میں آیا زبردست اچھال ہے ،جو اس 41.6ارب ڈالر اضافہ ہوا۔ جبکہ مکیش امبانی کی مالیت میں اس سال اب تک صرف 7.45ارب ڈالر ہی بڑھا ہے ۔ اس فہرست میں پہلے 10 ویں نمبر موجود ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی جو اس فہرست میں 10ویں نمبر پر تھے اب 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
گوتم اڈانی کی کل دولت اب 118 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز تک اڈانی آٹھویں نمبر پر تھے۔ اس تیزی کے بعد ان کی دولت دیگر ہندوستانی بڑے صنعت کار ریلائنس انڈسٹریز کے مکیش امبانی کے مقابلے میں 20 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ مکیش امبانی 97.4 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ ارب پتیوں کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
اب گوتم اڈانی سے آگے دنیا کے امیر ترین شخص ایلن ماسک، دوسرے نمبر پر جیف بیزوس، تیسرے نمبر پر برنارڈ ارنالٹ، چوتھے نمبر پر بل گیٹس اور پانچویں نمبر پر وارن بفےکا نام آتا ہے ،جب کہ وارن بفے کی مجموعی مالیت بھی اڈانی سے محض نو ارب ڈالر ہی زیادہ ہے ۔
اب کمپیوٹر سائنسدان لیری پیج اور گوگل کے شریک بانی سرجی برن بھی اڈانی سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ ایلن ماسک کی دولت میں ایک دن میں 11.5 بلین ڈالر کی کمی ہوئی اور ان کی مجموعی دولت کم ہو کر 249 بلین ڈالر رہ گئی۔ جیف بیزوس کی دولت 3.48 بلین ڈالر کم ہو کر 176 بلین ڈالر رہ گئی۔ اس کے علاوہ برنارڈ ارنالٹ کی مجموعی مالیت 2.82 بلین ڈالر کم ہو کر 139 بلین ڈالر ہو گئی، جبکہ بل گیٹس 130 بلین ڈالر کے نقصان کے ساتھ 158 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔ وارن بفے کی بات کریں تو ان کی کل دولت 127 بلین ڈالر ہے۔