نئی دہلی:مسلم مجلسِ مشاورت (رجسٹرڈ )کے زیر اہتمام ہفتے کو تین بجے دہلی کے راجندر بھون میں فلسطین یکجہتی کانفرس ہورہی ہے جس میں ملک کے معروف دانشور،سرکردہ سیاستداں اور جرنلسٹ اظہار خیال کریں گے ـ فلسطین کے موجودہ حالات کے پس منظر میں یہ کانفرنس دہلی میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے ـ جن لوگوں کو خطاب کرنا ہے ان میں پروفیسر منوج جھا ایم پی،پروفیسر سندیپ پانڈے "پروفیسراپوروانند،ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں،ڈاکٹر قاسم رسول الیاس،ڈاکٹر سنیلم وغیرہ قابل ذکر ہیں ـ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اہم پیش رفت کے طور پر لبنان میں جنگ بندی نافذ ہوگئی اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ فلسطین میں بھی جلد ہی جنگ بندی لاگو ہو جائے گی ، اسرائیل کے صدر نیتن یاہو نے اس کا اشارہ دیا ہے کہ وہ فائر بندی کے تو حق میں ہیں مگر جنگ بندی کے نہیں ـآنے والے دن مشرق وسطیٰ کے لئے بہت اہم ہونے والے ہیں ـ