اردو
हिन्दी
نومبر 13, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسجدوں میں نمازِ تراویح میں خواتین کی شرکت* مطلوبہ رویّہ کیا ہے؟

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

•••علامہ محمد رضی الاسلام ندوی
ابھی رمضان المبارک شروع ہونے میں چند دن باقی ہیں ، ابھی سے بہت سی خواتین اور مرد حضرات کی طرف سے یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا خواتین کسی خاتون کی امامت میں نمازِ تراویح پڑھ سکتی ہیں؟ اور کیا خواتین نمازِ تراویح میں شرکت کے لیے مسجد جا سکتی ہیں؟ ان سوالات کے پیچھے تنازعات کی خبریں ہیں – کچھ لوگ خواتین کو باجماعت نمازِ تراویح سے بہ جبر روک رہے ہیں – بعض مقامات پر خواتین کئی برس سے باجماعت تراویح پڑھ رہی تھیں ، لیکن اب انہیں روکا جارہا ہے – ایک صاحب نے لکھا ہے کہ کچھ خواتین تراویح کی نماز مسجد میں ادا کرنا چاہتی ہیں – اس کے لیے مسجد کمیٹی سے گزارش کی گئی – کمیٹی نے مان بھی لیا ، مگر کچھ لوگ اسے غلط سمجھتے ہیں اور مخالفت کر رہے ہیں – اس صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟ خاموش رہیں یا پولیس میں شکایت کرکے پروٹیکشن لے کر خواتین کو مسجد میں تراویح کی نماز پڑھنے کی سہولت فراہم کریں؟ میں نے انہیں منع کیا کہ معاملے کو پولیس تک لے جانے سے اجتناب کرنا چاہیے اور تنازع سے بچتے ہوئے خواتین کے لیے الگ کہیں تراویح کا انتظام کردینا چاہیے – مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس مسئلے کی کچھ شرعی وضاحت کردی جائے :
      اس سے قبل اس پہلو کی طرف توجہ مبذول کرانا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ الحمد خواتین اور لڑکیوں میں دینی بیداری آئی ہے اور ان کے اندر دین کی تمام تعلیمات پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے – وہ قرآن کی مجلسیں منعقد کررہی ہیں ، قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کررہی ہیں اور اپنے روحانی ارتقاء کی بھی تدابیر اختیار کررہی ہیں – ان کے اس جذبے کی قدر کرنی چاہیے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنی چاہیے –
    فقہاءِ  احناف کہتے ہیں کہ عورتوں کی جماعت ، خواہ اس کی امامت کوئی عورت ہی کیوں نہ کرے ، فرائض اور نوافل دونوں میں مکروہِ تحریمی ہے ۔ (الدر المختار : 565/1) اس کی دلیل وہ یہ دیتے ہیں کہ امام کا مقتدیوں سے آگے رہنا واجب ہے ۔ چوں کہ عورت وسطِ صف میں کھڑی ہوتی ہے ، اس لیے ترکِ واجب لازم آتا ہے ۔ یہی رائے مالکیہ کی بھی ہے کہ ان کے نزدیک کسی عورت کا عورتوں کی جماعت کی امامت کرنا درست نہیں ہے ۔ البتہ شوافع اور حنابلہ کے نزدیک عورت دوسری عورتوں کی امامت کرسکتی ہے ۔   کتبِ احادیث سے ثابت ہے کہ امہات المومنین حضرت عائشہ اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہما عورتوں کی جماعت کی امامت کرتی تھیں ۔ وہ صف سے آگے کھڑی ہونے کے بجائے اس کے وسط میں کھڑی ہوتی تھیں ۔ (مصنف ابن ابی شیبه ، 88/2-89 روایت نمبر 4989 ، 4991 – یہی فتویٰ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے بھی منقول ہے ۔ (مصنف عبد الرزاق : 140/3 ، روایت نمبر : 5083) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت نماز میں عورتوں کی امامت کرسکتی ہے ۔ حضرت ام سلمہ کے عمل کو نقل کرنے والی حضرت ام حسن تابعیہ ہیں ۔ اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ عمل منسوخ ہوگیا تھا – اسی طرح فقہ حنفی میں عورتوں کے نماز ادا کرنے کے لیے مسجد جانے کو مکروہِ تحریمی کہا گیا ہے – جب کہ دوسرے فقہاء اسے جائز قرار دیتے ہیں –  دو برس قبل مجلس تحقیقات شرعیہ ، دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے فقہی سمینار میں یہ مسئلہ زیرِ بحث آیا تھا – غور و خوض کے بعد خواتین کے مسجد میں نماز کی ادائیگی کو مباح قرار دیا گیا تھا –   فقہی اختلافات کو تنازع کا موضوع نہیں بنانا چاہیے – مسالک کے اختلاف میں معتدل رویّہ یہ ہے کہ ہر شخص آزاد ہے ، جس مسلک پر چاہے عمل کرے ، لیکن اسے دوسروں پر اپنے پسندیدہ مسلک کو تھوپنے کی اجازت نہیں ہے – تمام فقہاء نے مسالک کے اختلاف کو حق و باطل اور جائز ناجائز کا پیمانہ نہیں بنایا ہے ، بلکہ صرف افضل اور غیر افضل کی بات کہی ہے – کسی مسلک کا فقیہ یہ نہیں کہتا کہ دوسرا مسلک باطل اور ناجائز ہے – اس بنا پر اس معاملے میں شدّت پسندی کا مظاہرہ کرنے سے بچنا چاہیے –
معتدل رویّہ یہی ہے کہ اگر مسجدوں میں تراویح کی نماز ہو رہی ہو اور وہاں عورتوں کے لیے بھی انتظام ہو تو وہ اس میں شرکت کر سکتی ہیں ۔ لیکن اگر گھروں میں تراویح کی نماز ہو رہی ہو اور کوئی خاتون حافظہ قرآن ہو ، یا اسے قرآن کا خاصا حصہ یاد ہو تو وہ قرآن سنا سکتی ہے اور اس کی امامت میں عورتیں نماز پڑھ سکتی ہیں ۔ حافظۂ قرآن نہ ہو تو بھی عام حالات میں بعض فقہاء کے نزدیک ایک عورت دوسری عورتوں کی امامت کر سکتی ہے ۔ اس لیے اس سے روکنا مناسب نہیں ہے –

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Red Fort Blast Centre Statement
خبریں

مرکز نے لال قلعہ دھماکے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا،دہشت گردوں کے سنڈیکیٹ کو ختم کرنے کا عزم کیا

12 نومبر
Kashmir Jamaat-e-Islami Raids
خبریں

کشمیر میں کالعدم جماعت اسلامی کے خلاف تقریباً دو سو مقامات پر چھاپے، 1000 افراد زیر حراست

12 نومبر
Assam Delhi Blast Principal Arrest
خبریں

آسام: دہلی بلاسٹ کو الیکشن سے جوڑنے پر سابق اسکول پرنسپل گرفتار

12 نومبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Supreme Court UAPA Case Verdict

سپریم کورٹ کا UAPA کیس میں معمورکو ضمانت سے انکار، کہا دہلی دھماکے کے بعد ‘پیغام بھیجنے کے لئے یہ بہترین صبح ‘

نومبر 12, 2025
Bengaluru Waqf Property Protection Workshop

اوقاف کی جائیدادوں کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری: بنگلورو میں ریاست گیر ورکشاپ

نومبر 12, 2025
Imam Arrest Police Action

پولیس آئی اور امام صاحب کا ہاتھ پکڑ کر لے گئی۔ گرفتار امام کی بیوی کا بیان

نومبر 11, 2025
Lalan Singh Bihar Controversial Statement

بہار:”جو ہمیں ووٹ نہ دے اسے گھر سے نکلنے مت دینا” مرکزی وزیر للن سنگھ کا بیان، کیس درج

نومبر 4, 2025
Red Fort Blast Centre Statement

مرکز نے لال قلعہ دھماکے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا،دہشت گردوں کے سنڈیکیٹ کو ختم کرنے کا عزم کیا

Kashmir Jamaat-e-Islami Raids

کشمیر میں کالعدم جماعت اسلامی کے خلاف تقریباً دو سو مقامات پر چھاپے، 1000 افراد زیر حراست

Assam Delhi Blast Principal Arrest

آسام: دہلی بلاسٹ کو الیکشن سے جوڑنے پر سابق اسکول پرنسپل گرفتار

Al Falah University Arrested Doctors Clarification Statement

گرفتار ڈاکٹروں پر الفلاح یونیورسٹی کا تفصیلی بیان ایا،کہا صرف آفیشیل تعلق تھا، ادارے کو بدنام کرنے کا الزام

Red Fort Blast Centre Statement

مرکز نے لال قلعہ دھماکے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا،دہشت گردوں کے سنڈیکیٹ کو ختم کرنے کا عزم کیا

نومبر 12, 2025
Kashmir Jamaat-e-Islami Raids

کشمیر میں کالعدم جماعت اسلامی کے خلاف تقریباً دو سو مقامات پر چھاپے، 1000 افراد زیر حراست

نومبر 12, 2025
Assam Delhi Blast Principal Arrest

آسام: دہلی بلاسٹ کو الیکشن سے جوڑنے پر سابق اسکول پرنسپل گرفتار

نومبر 12, 2025
Al Falah University Arrested Doctors Clarification Statement

گرفتار ڈاکٹروں پر الفلاح یونیورسٹی کا تفصیلی بیان ایا،کہا صرف آفیشیل تعلق تھا، ادارے کو بدنام کرنے کا الزام

نومبر 12, 2025

حالیہ خبریں

Red Fort Blast Centre Statement

مرکز نے لال قلعہ دھماکے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا،دہشت گردوں کے سنڈیکیٹ کو ختم کرنے کا عزم کیا

نومبر 12, 2025
Kashmir Jamaat-e-Islami Raids

کشمیر میں کالعدم جماعت اسلامی کے خلاف تقریباً دو سو مقامات پر چھاپے، 1000 افراد زیر حراست

نومبر 12, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN