اردو
हिन्दी
جون 20, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کامیابی کے راستے سخت مراحل ہی سے ہوکر گزرتے ہیں:,ارکان جماعت کے کل ہند اجتماع سے سعادت اللہ حسینی کا ولولہ انگیز خطاب

7 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
228
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: وادیِ ہدی گرؤنڈ، پہاڑی شریف، حیدرآباد میں منعقدہ کل ہند اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے، امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت اللہ حسینی نے موجودہ دنیا کے اخلاقی، روحانی، سماجی، سیاسی اور معاشی مسائل اور مشکلات کو اجاگر کرتے ہوئے ارکان جماعت اور امت مسلمہ کو آگے بڑھ کر عدل و قسط کا علمبردار بننے کا پیغام دیا۔ آپ نے ارکان کو ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’’ پُرامن اور عادلانہ معاشرہ کی تعمیر کے لیے ہمیں اعلیٰ  اخلاقی کردار کی ضرورت ہے۔ اس اجتماع میں اس بڑے پیمانے پر ارکان جماعت کی شرکت تحریک اقامت دین سے ہمارے مضبوط تعلق کی دلیل ہے۔‘‘
اجتماع کے مقاصد پر بات کرے ہوئے، سید سعادت اللہ حسینی صاحب نے فرمایا کہ ’’ یہ اجتماع تحریکی تجربات کے تبادلے، اعلیٰ مقاصد کے لیے جذبہ قربانی، نظم و ضبط، ذہنی و فکری ہم آہنگی کے حصول اور اجتماعی اخلاقی قوت کے اضافے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ دنیا بھر میں اسلام اور اس کی تعلیمات پر جاری عوامی مباحث ہمیں بڑے پیمانے پر شہادت حق کے سنہری مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں اس ماحول کو اسلام کے حوالے سے مثبت رائے عامہ کی تشکیل کے لیے استعمال کرنا چاہئے۔ ‘‘ آپ نے مزید فرمایا کہ ’’ جب اعتدال کا راستہ چھوڑ دیا جاتا ہے تو انتہا پسندی جنم لیتی ہے، جو ناانصافی کی طرف لے جاتی ہے۔ ہمیں خود بھی اس سے بچنا چاہیے اور دوسروں کو بھی بچانا چاہیے۔ ‘‘
مسلمانوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے اتحاد اور ثابت قدمی پر زور دیا اور کہا کہ ’’ موجودہ حالات سخت ضرور ہیں لیکن کامیابی کے راستے سخت مراحل ہی سے ہوکر گزرتے ہیں۔ ‘‘ امیر جماعت نے ارکان کو ان لوگوں سے تحریک لینے کی تلقین کی جو حالات کا ماتم کرنے یا الزام ترشیوں میں مصروف رہنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، اللہ سبحان تعالیٰ ایسے لوگوں کی مدد فرماتا ہے۔ ایسے افراد کی کارکردگی، ان کے تجربات اور کارنامے ہم سب کے لیے قیمتی سرمایہ ہیں۔ ‘‘
اجتماع میں جماعت کی اعلیٰ قیادت کی نظریاتی اور تنظیمی پہلوؤں پر تقاریر کے علاوہ ، قیم جماعت ٹی عارف علی صاحب کی جانب سے جماعت کی گزشتہ دس سالوں کی رپورٹ پیش کی گئی ، رپورٹ میں جماعت اور اس سے وابستہ اداروں کی کوششوں اور خدمات کا احاطہ کیا گیا۔ آپ نے کہا کہ ’’ جماعت کے مختلف النوع کام مختلف سطحوں پر معاشرے کو فائدہ پہنچا رہے ہیں اور اس کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صرف پچھلے 2 سالوں میں ، 8 لاکھ سے زائد خاندانوں نے تعلیم ، صحت اور معیشت کے حوالے سے جماعت اور جماعت سے وابستہ اداروں سے استفادہ کیا۔ پچھلے 10 سالوں میں 130 سے زائد بلاسودی مائیکرو فنانس سوسائیٹیوں کے ذریعے، غیر سودی قرضوں کی صورت میں لاکھوں خاندانوں کو سینکڑوں کروڑ روپے فراہم کیے گئے، جس سے ان کی زندگیوں میں بڑی تبدیلیاں واقع ہوئیں۔ اسی طرح جماعت اور اس سے وابستہ ادارے ہزاروں بے گناہ افراد کو قانونی اور مالی امداد فراہم کرہے ہیں۔‘‘
پہلے دن کے دیگر پروگرامز اور سیشنز میں سماجی بہبود ، تعلیم اور ملت کی ترقی سے متعلق مسائل پر بھی بات کی گئی ۔ اجتماع  میں رکھی گئی خصوصی نمائش ’ ادارک تحریک شوکیس‘ جس کے ذریعے ملک بھر میں عدل و قسط کے قیام اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جاری کوششوں کی نمائش کی جارہی ہے، شرکاء اجتماع کی خصوصی توجہ کا مرکز اور تربیت کا ذریعہ بنی ہوئی ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

خبریں

اسرائیل تھک گیا،اب ٹرمپ سے امید اگلے24-48 گھنٹوں میں ایران پر حملوں میں شمولیت پر فیصلے کی توقع!

19 جون
خبریں

ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر غلط:ٹرمپ،اسرائیل کمزور ہوگیا:,خامنہ ای 

19 جون
خبریں


ایران پر امریکی حملے کے ناقابلِ پیش گوئی نتائج ہو سکتے ہیں: نیویارک ٹائمز کا انتباہ

19 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین

کیا ہوا،کیسے ہوا ‘موت کی فلائٹ’میں معجزاتی طور پر زندہ بچ جانے والے نے بیتی سنائی

جون 12, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

ایران نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو فیل کر کے سب کو حیران کردیا

جون 15, 2025

تہران نے گردن مروڑ دی،تل ابیب،حیفا،اور غزہ میں ایک جیسے مناظر،عمارتیں کھنڈر بن گئیں،پہلی بار اونٹ پہاڑ کے نیچے آیا

جون 15, 2025

اسرائیل تھک گیا،اب ٹرمپ سے امید اگلے24-48 گھنٹوں میں ایران پر حملوں میں شمولیت پر فیصلے کی توقع!

ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر غلط:ٹرمپ،اسرائیل کمزور ہوگیا:,خامنہ ای 

اسرائیل نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے:
دوٹوک:قاسم سید


ایران پر امریکی حملے کے ناقابلِ پیش گوئی نتائج ہو سکتے ہیں: نیویارک ٹائمز کا انتباہ

اسرائیل تھک گیا،اب ٹرمپ سے امید اگلے24-48 گھنٹوں میں ایران پر حملوں میں شمولیت پر فیصلے کی توقع!

جون 19, 2025

ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر غلط:ٹرمپ،اسرائیل کمزور ہوگیا:,خامنہ ای 

جون 19, 2025

اسرائیل نے جو بویا وہی کاٹ رہا ہے:
دوٹوک:قاسم سید

جون 19, 2025


ایران پر امریکی حملے کے ناقابلِ پیش گوئی نتائج ہو سکتے ہیں: نیویارک ٹائمز کا انتباہ

جون 19, 2025

حالیہ خبریں

اسرائیل تھک گیا،اب ٹرمپ سے امید اگلے24-48 گھنٹوں میں ایران پر حملوں میں شمولیت پر فیصلے کی توقع!

جون 19, 2025

ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر غلط:ٹرمپ،اسرائیل کمزور ہوگیا:,خامنہ ای 

جون 19, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

سپورٹ کریں

کسی بھی یو پی آئی ایپ سے اسکین کیجیے

روزنامہ خبریں

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN