پٹنہ :
بہار اسمبلی انتخابات کو ختم ہوئے 6 ماہ سے بھی زیادہ ہو چکے ہیں، لیکن ایک بار پھر یہ زیربحث ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ انتخابات کے دوران سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ کئے گئے خرچ کی تفصیلات ہے۔آن لائن ہندی پورٹل ’دینک بھاسکر ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے بہار میں 74 سیٹیں جیتنے کے لیے 72 کروڑ روپے خرچ کی ہے ۔
الیکشن کمیشن کو دی گئی اپنے اخراجات کی تفصیلات میں بی جے پی نے کہا کہ پارٹی نے بہار قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران 71.73 کروڑ روپے خرچ کی تھی۔ پارٹی کا سب سے زیادہ خرچ اپنے اسٹار پرچارکوں پر ہوا ہے ۔ جے پی نڈا ، راج ناتھ سنگھ، یوگی آدتیہ ناتھ جیسے اسٹارپرچارکوں کے جہازوںپر تقریباً 24 کروڑ سے زیادہ کا خرچ آیا ہے ۔ اس میں سے 1.50کروڑ پرچارکوں کے سفر پر خرچ کیا گیا ہے، اس میںہیلی کاپٹر اور ٹیکسی کا خرچ شامل ہے۔
اوسط اعدادوشمار کی بات کریں تو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک اسمبلی نشست پر انتخابات لڑنے کے لئے تقریباً96 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی نے اپنے امیدواروں کو انتخاب لڑنے کے لیے 46,50کروڑ روپے دئے تھے۔ تقریباً تمام امیدواروں کو بی جے پی نے 15-15لاکھ روپے انتخاب لڑنے کے لیے دئے تھے۔
الیکشن کمیشن کو دئے گئے اخراچ کی تفصیلات میں بی جے پی نے بتایاکہ اسمبلی انتخابات کی شروعات کے وقت مرکزی اور بہار اکائیوں کے پاس تقریباً 2367روپے کا بیلنس تھا جو انتخاب ختم ہونے کے بعد گھٹ کر 2279 کروڑ روپے کے آس پاس آیا گیا۔ اس دوران پارٹی کے پاس نقد بڑھ گئی اور وہ 2 کروڑ 79 سے بڑھ کر5 کروڑ 78 لاکھ ہوگیا۔
بی جے پی نے انتخابات میں میڈیا مینجمنٹ کے لیے بھی اچھی خاصی موٹی رقم خرچ کی۔ بی جے پی کی طرف سےگوگل انڈیا کو 1.59کروڑ دئے گئے۔ بہار اسمبلی انتخابات وچورئل موڈ میں شروع ہوا تھا، لہٰذا سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر اس کے لیے بڑی رقم خرچ کی گئی۔