نئی دہلی(ایجنسی)
اردو کے نامور شاعر ڈاکٹر تابش مہدی کو 9 نومبر کو عالمی یوم اردو کے موقع پر’علامہ اقبال انٹرنیشنل‘ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن 9 نومبر کو دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ تقریب میں مہدی کے ساتھ ساتھ اردو اور ہندی کے دیگر اسکالرز کو بھی اعزاز سے نوازے گی۔
تنظیم کے صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے ایک ریلیز میں کہا کہ 9 نومبر کو اردو کا عالمی دن نامور اردو شاعر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ’اردو کی ترقی‘ کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں صرف 100 افراد کو کورونا وائرس کی وجہ سے شرکت کی اجازت ہے۔ ڈاکٹر خان نے کہا کہ مہدی کے علاوہ ڈرامہ نگار آفتاب حسنین ، مصنف ڈاکٹر شمس بدایونی اور صحافی کوشل شرما کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔