مکہ مکرمہ:
حج کی تیاریوں کے لیے بلدیہ مکہ مکرمہ نے مشاعر مقدسہ میں صفائی کا کام شروع کر دیا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی صفائی کے لیے ایک ہزار کارکنوں کو تعینات کیا ہے۔ بلدیہ نے کہا ہے کہ صفائی کا کام پیر سے شروع کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے مشاعر مقدسہ میں 120 سے زیادہ مختلف قسم کے آلات سے کام لیا جارہا ہے۔