مدینہ منورہ:
کورونا وبا کے پیش نظر مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
مسجد نبویﷺ انتظامیہ (جنرل پریزیڈنسی) کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبویﷺ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تراویح کی نماز کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا ہے اور نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق رواں سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسجد میں اجتماعی افطار کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔