مسلمانوں کے اکلوتے مشترکہ پلیٹ فارم مسلم پرسنل لاء بورڈ نے وقبف بل کے خلاف احتجاجی تحریک کو نیا موڑ دیتے ہوئے اب مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ عموہ جمعتہ الوداع پر کالی پٹیوں سے احتجاج کریں
بورڈ کے ترجمان اور احتجاجی تحریک کے لیے تشکیل مجلس عمل کے کنوینر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے پٹنہ سے کوٹ کر روزنامہ خبریں سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ ہمارے پاس قانونی دائرہ میں رہ کر جمہوری حق کا استعمال کرکے احتجاج اور دباؤ ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ـ اس سلسلہ میں ایک اپیل میں انہوں نے کہا کہ دہلی کے جنتر منتر اور پٹنہ کے دھرنا استھل پر مسلمانوں کے زودار احتجاج نے کم از کم بی جے پی کی حلیف جماعتوں کی صفوں میں ہلچل مچادی ہے۔ اب 29 اپریل کو وجے واڑہ میں بھی ایک زودار احتجاج ہورہا ہے۔
وقف ترمیمی بل ایک گھناؤنی سازش ہے، جس کا واضح مقصد مسلمانوں کو ان کی مساجد، عید گاہوں ، مدارس، درگاہوں، خانقاہوں، قبرستان اور ان کے خیراتی اداروں سے انہیں محروم کرنا ہے۔ اگر یہ بل منظور ہوگیا تو ہمارے ہاتھ سے سینکڑوں مساجد، عید گاہیں، مدارس، قبرستاں اور متعدد خیراتی ادارے نکل جائیں گے۔
اس اپیل میں جس ہر صدر بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور جنرل سکریٹری مولانا مجددی کے بھی دستخط ہیں کہا ہے کہ ملک کے ہر مسلمان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر اپنا بھرپور احتجاج درج کرائے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے ہر مسلمان سے اپیل کرتا ہے کہ وہ جمعتہ الوداع کو کالی پٹی پہن کر مسجد آئے اور اپنے غم و غصہ کا پرامن و خاموش مظاہرہ کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ کالی پٹی باندھ کر بل کے خلاف اپنے غم وغصہ اور احتجاج کا اظہار کریں اور ہرامن رہیں اپنے